متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں مقیم بھارتی شہری پر قسمت کی دیوی مہربان ، لکی ڈرا میں 25 ملین کا انعام جیت لیا

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں موجود ایک بھارتی شہری نے 25 ملین درہم کا انعام جیت لیا جہاں بگ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کا یہ 235 واں ایڈیشن ہے۔

امارات میں بطور ڈرائیور کام کرنے والے ہریداسن موتھٹل وسنی بگ ٹکٹ کا اب تک کا سب سے بڑا انعام جیتنے کے بعد ہکا بکا رہ گئے۔

خلیئج ٹائمز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے. میں اب بھی نہیں جانتا کہ میں کیا کہوں۔ مجھے اس کی توقع نہیں تھی۔ لاٹری کی رقم 500 ملین ہندوستانی روپے بنی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ 2022 کے آغاز میں غیر متوقع اس انعام کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے۔ تو ہریداسن نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم، میں ابھی کچھ نہیں سوچ سکتا۔

ہریدانس کا تعلق کیریلا سے ہے اور وہ ابوظبہی اور العین کے علاقے میں پچھلے ایک دہائی سے کام کررہا ہے۔ وہ مصافحہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ایک نجی کمپنی کے ساتھ بطور ڈرائیور کام کررہا ہے۔

اس کا دوست حمزہ کٹی جو ایک ڈرائیور ہے ، نے بتایا کہ دس افراد اس رقم کو آپسمیں بانٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ـ’’میں نہ صرف اس کا دوست ہوں بلکہ ملاپورم کے ترور قصبے میں ایک پڑوسی بھی ہوں۔ ہم عام طور پر ٹکٹ ایک ساتھ خریدتے ہیں لیکن اس بار میں حصہ نہیں دے سکا کیونکہ میں دور تھا۔ میں اس کیلئے بہت خوش ہوں‘‘۔

جیتنے والے خوش نصیب ہری داسن نے 30 دسمبر کو ٹکٹ نمبر 232976 خریدا تھا وہ ایک فیملی مین ہے۔ اس کے والدین، ایک بیوی اور 2 بچے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button