خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی بگ ٹکٹ: ہندوستانی ایکسپیٹ نے 1 ملین درہم کا لکی ڈرا جیت لیا۔

خلیج اردو: ابوظہبی بگ ٹکٹ نے اپنے پہلے ہفتہ وار کروڑ پتی کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

جمعرات، 9 دسمبر، ہارون شیخ کے لیے معمول کیمطابق کام کا ایک دن تھا – کم از کم اس وقت تک جب تک کہ انھیں بگ ٹکٹ کے میزبان رچرڈ کا فون نہیں آیا تھا، جس نے انھیں بتایا کہ انھوں نے 1 ملین درہم جیت لیے ہیں۔

شیخ نے کہا کہ "میں نے آج سے پہلے اپنی زندگی میں کبھی کچھ نہیں جیتا تھا، آپ کا شکریہ، بگ ٹکٹ، میرا ٹکٹ منتخب کرنے اور میری زندگی بدلنے کے لیے۔”

کام کے بعد شیخ کیلئے ایک اور سرپرائز ان کا منتظر تھا۔ رچرڈ، جو کہ میزبان ہیں، 1 ملین درہم کا چیک پیش کرنے کے لیے اپنی کار میں اس کا انتظار کر رہے تھے۔

اس مہینے کے شروع میں، بگ ٹکٹ نے اعلان کیا تھا کہ دسمبر میں ہر ہفتے ایک شخص 1 ملین درہم جیتے گا۔ 9 دسمبر کو چار ای قرعہ اندازی میں سے پہلی کا انعقاد کرتے ہوئے، بگ ٹکٹ نے شیخ کے جیتنے والے ٹکٹ کا انتخاب کیا۔

اپنی جیت کے بعد، شیخ کے پاس اب 3 جنوری 2022 کو 25 ملین درہم کا گرینڈ پرائز، 2 ملین درہم کا دوسرا انعام یا چار دیگر نقد انعامات جیتنے کا موقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button