متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں داخلے کیلئے لازمی قرار دیئے گئے کرونا ٹیسٹ کی اب ضرورت نہیں ہوگی

خلیج اردو
18 ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کرونا وائرس وباء نے دارلحکومت میں داخلے کیلئے شرائط میں نرمی پیدا کی ہے۔ اس کیلئے یہاں داخلے کیلئے لازمی قرار دیئے گئے کرونا ٹیسٹنگ کرانے کی ضرورت کو ختم کیا ہے۔

یہ مختلف اقدامات کی مدد سے کرونا کیسز میں کمی لانے کے بعد اعلان کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرین پاس کی ایکٹیویشن سے کافی مدد ملی ہے۔

کمیٹی مختلف صورت حال کا مشاہدہ کرتی رہے گی اور کمیٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ اس کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے لازمی حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا رہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button