متحدہ عرب امارات

ابوظہبی شہر میں پارکنگ کے مسائل ختم کرنے کے لیے 233 نئی پارکنگ سپیسز بنا دی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی شہر میں کار پارکنگ کے کم ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو کم کرنے کے لیے شہر بھر میں 230 نئی پارکنگ تعمیر کر دی گئیں۔

ابوظہبی کے ٹرانسپورٹ سنٹر،آئی سی ٹی، کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ النہیان کمیپ ایئریا کے سیکٹر ای 25 میں پارکنگ کے لیے 233 نئے ایئریاز بنا دیے گئے ہیں۔

پاکنگ کے لیے نئے علاقے مختص کرنے کا مقصد بے ترتیب پارکنگ کو ختم کرنا ہے۔

پارکنگ کے لیے بنائے نئے سیکٹر شمال میں ڈالما اسٹریٹ ہے، جنوب اور مغرب میں المامورا اسٹریٹ جبکہ مشرق میں القب اسٹریٹ واقع ہے۔ نئی تعمیر کی جانے والی پارکنگ سپیسز میں سے 229 سپیسز معمول کی پارکنگ سپیسز ہیں جبکہ 4 سپیسز معذور افراد کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

نئی پارکنگ سپیسز بنانا پارکنگ سے متعلق مسائل کو ختم کرنے کے لیے آئی سی ٹی کے طویل مدتی منصوبے کا حصہ ہے۔ ان پارکنگ سپیسز سے غیر قانونی اور بے ترتیب پارکنگ میں کمی آئے گی اور پاکنگ کی تلاش کے لیے صرف ہونے والے وقت کو کم کرے گیں۔

مزید برآں، آئی سی ٹی کی جانب سے شہریوں کو ہمیشہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پارکنگ سے متعلق قوانین پر عمل کریں اور ممنوعہ جگہوں پر پارکنگ کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو متاثر نہ کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button