متحدہ عرب امارات

خاتون کی توہین مہنگی پڑ گئی ، جرم ارتکاب کرنے والے کو بھاری جرمانہ کی سزا

خلیج اردو
17 دسمبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی کی اپلنٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے خاتون کی توہین کرنے پر ایک شخص کو 10 ہزار درہم کا جرمانہ کر دیا۔ مذکوروہ شخص خاتون کو واٹس اپ پر توہین امیز پیغامات بھجواتا تھا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق خاتون نے اس مرد کے خلاف شکایت درج کی تھی جس نے سوشل میڈیا پر اس کی بے عزتی کی تھی۔ خاتون نے 100ہزر درہم ہرجانہ اور 9 فیصد سود کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ انہیں ہرجانے کی رقم کی ادائیگی میں دیری کر دی گئی تھی۔

ابتدائی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر انہیں 10ہزار درہم کا جرمانہ کر دیا۔ ساتھ میں عدالت نے کسی تاخیر کی صورت میں چار فیصد سود کی ادائگی کا بھی حکم دیا۔

عورت نے ابتدائی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ۔ اپیلنٹ کوروٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ کیس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button