متحدہ عرب امارات

ابوظبہی : کرونا وائرس کیسز کی مقدار کم ہوکر 0.2 فیصد ہو گئی ہے

خلیج اردو
13 ستمبر 2021
ابوظبہی: ابوظبہی میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کم ہو کر 0.2 فیصد ہو گئی ہے۔

یہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دارلحکومت کی حکمت عملی کے نفاذاور مکمل احتیاطی اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کے نتیجے ممکن ہو پایا۔

ابو ظہبی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کئی اسٹریٹجک اقدامات کیے ہیں۔ ان میں ویکسینیشن کی بہترین اور تیز ترین مہمات شامل ہیں۔

ان اقدامات میں مختلف اہم شعبوں میں حفاظتی پروٹوکول بھی شامل ہیں۔ کچھ کیسز میں عوامی مقامات تک رسائی کیلئے گرین پاس سسٹم کو شروع کیا گیا جس کی بدولت لوگوں نے ویکسینشن میں بڑھ چڑھ کر جہاں جصہ لیا وہاں لوگوں کو محفوظ بنانے میں مدد کی۔

حکام نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے مسلسل حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے میں کافی تعاون کیا۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ مکمل نجات کیلئےان کے ساتھ تعاون کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button