متحدہ عرب امارات

ابوظبہی آنے والے سیاحوں کیلئے لازمی ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کو آئی سی اے اپلیکیشن سے تصدیق کرائیں

خلیج اردو
02 ستمبر 2021
ابوظبہی : وہ سیاح جو ابوظبہی جانا چاہتے ہوں اور وہ جس بھی جگہ سے سفر کررہے ہوں ، ان کیلئے اب پانچ ستمبر 2021 سے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

حکام نے ان افراد کیلئے خصوصی پروٹوکول کا اعلان کیا ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او سے تصدیق شدہ ویکسین لگوائے ہوں۔ یہ سولہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے ہے۔

سفر سے پہلے سیاحوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت سے آئی سی اے سے ویکسینشن سرٹیفیکٹ کی تصدیق کرائیں گے۔

چونکہ ابوظبہی میں عوامی مقامات میں داخلے کیلئے لازمی ہے کہ ایک شخص الہوشن اپلیکیشن کے ساتھ گرین پاس کا حامل ہو۔ یہ ان افراد کیلئے ہے جنہوں نے دونوں ویکسین لیے ہوں۔ ان کیلئے مالز اور دیگر مقامات کیلئے داخلے کی اجازت ہوگی۔

الہوسن اپلیکیشن میں گرین پاس تیس دنوں کیلئے ایکٹیویت ہو جاتا ہے جب ویکسین شدہ سیاح اپنا پی سی آر تیسٹ کراتے ہیں اور اس کا نتیجہ منفی آتا ہے۔

ایئرپورٹ پر بورڈنگ سے پہلے سیاحوں کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے پہلے کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کریں۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے ویکسین شدہ سیاح کیلئے لازمی ہے کہ وہ ابوظبہی پہنچنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے اور دوسرا تیسٹ وہ چھ دن گزرنے کے بعد کرائیں گے۔

اگر گرین لسٹ کے علاوہ کسی مقام سے ویکسین شدہ سیاح آئیں گے تو انہیں یہاں پہنچ کر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ یہاں اٹھ دن گزارنے کے بعد کرایا جائے گا۔

ابوظبہی کی کمیٹی برائے ایمرجنسی ، کرائسز اور ڈیزاسٹر نے تمام سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اختیار کیے گئے تمام حفاظتی پروٹوکول کا احترام کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button