متحدہ عرب امارات

فیک نیوز الرٹ: جعلی خبروں سے ہوشیار رہیں، ابوظبہی ایمرجنسی کمیٹی نے وضاحت جاری کردی، ابوظہبی نے داخلے کے ضوابط میں ہونے والی تبدیلیوں کی تردید کردی

خلیج اردو
22 ستمبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کیلئے بارڈر پر کوئی نئی ہدایات جاری نہیں ہوئی۔ وہ تمام خبریں جن میں کہا جارہا ہے کہ امارات میں داخلے کیلئے بارڈر پر کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط ختم کیے گئے ہیں ، غلط ہیں۔

وام نیوز انگلش کے ٹویٹر اکاؤنٹس سے جاری پیغام کے مطابق ابوظبہی ایمرجنسی ، کرانسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی برائے کوویڈ 19 متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے یا ملک چھوڑنے کے حوالے سے کسی بھی طریقہ کار میں تبدیلی کی خبروں کی تردید کی ہے۔
امارات میں داخل ہونے کیلئے پہلے سے طے شدہ قواعدوضوبط برقرار ہیں۔ عوام صرف ابوظبہی کے سرکاری معلومات پر بھروسہ کریں اور دیگر گمراہ کن معلومات پر کان نہ دھریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button