متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا وائرس کے دوران بس میں سفر کرتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھنا کیوں ضروری ہے؟

خلیج اردو
26 دسمبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے پاس دنیا کے بہترین پبلک ٹراسپورٹ میں سے ایک نظام موجود ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کیلئے ضروری کیا گیا ہے کہ مسافر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ خلاف ورزی کی شکل میں بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

ایسے میں دو نشستوں کے درمیان کی نشست پر سرخ رنگ بھر دیا گیا ہے اور اگر مسافروں کو خلاف ورزی کرتے پایا جاتاہے تو 3 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں انہیں متبادل سیٹنگ نظام کو فالو کرنا ہوگا۔

جرمانہ کا آغاز ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کے ذریعہ ستمبر میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ ان سماجی فاصلوں اور دیگر حفاظتی اقدامات میں سے ایک ہے جس کی پیروی عوامی مقامات اور عوامی آمدورفت کے ذرائع پر کی جائے گی اور اس کا اطلاق لازمی کیا گیا ہے۔

ابو ظہبی میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے متبادل نشستوں پر اسٹیکرز لگائے تھے ۔ ان اسٹکرز سے مسافروں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نشستیں خالی چھوڑ دیں۔

مسافروں کی توجہ کو مزید اپنی طرف مبزول کرانے کیلئے آئی ٹی سی نے متبادل نشستوں پر سرخ رنگ بھرا ہے جس میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ یہاں بیٹھو ورنہ 3 ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔ اس اقدامات کا مقصد عوام کو کورونا کے اثرات سے محفوظ کرنا کورونا سے پہلے کے معمول کی طرف لوٹنا ہے۔

آئی ٹی سی نے کہا ہے کہ ہم کورونا کی وباء پھیلنے کے بعد سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ آئی ٹی سی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ابوظہبی پولیس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون میں کیے گئے تمام اقدامات معاشرے کے مفاد کیلئے اور معمول پر تیزی سے واپسی کو یقینی بنانے کیلئے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابوظہبی میں تمام پبلک بسیں ہر سفر کے بعد ڈس انفیکٹ کیجاتیں ہیں اور رات کے وقت جب بسیں اسٹیشنز میں واپس آجاتی ہیں تو ان کو مناسب طریقے سے بند کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سفر کے دوران بس اسٹاپ پر بھی واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ مسافروں اور ڈرائیوروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور حفظان صحت کے تمام اصولوں کا خیال رکھیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button