خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں نشے میں دھت ٹیکسی ڈرائیور کو حادثے میں کار کو نقصان پہنچانے پر 27,000 درہم ادا کرنے کا حکم

خلیج اردو: ابوظہبی میں نشے میں دھت ایک ٹیکسی ڈرائیور، نے ایک حادثے میں ایک کیب کو نقصان پہنچایا، جس پر عدالت نے اسے ٹیکسی کمپنی کو کار کی قیمت 27,000 درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ٹریفک حکام نے تباہ شدہ کار کو سڑک سے ہٹا دیا تھا کیونکہ یہ مسافروں کے لیے رکاوٹ بن رہی تھی۔

ابوظہبی کورٹ فار فیملی اینڈ سول اینڈ ایڈمنسٹریٹو کلیمز نے ڈرائیور کو حکم دیا کہ وہ اس ٹیکسی کمپنی کو تاوانی معاوضے کی رقم ادا کرے جس کے لیے وہ کام کر رہا تھا اور جسکی ٹیکسی کو اس نے حادثے میں نقصان پہنچایا تھا۔

سرکاری عدالتی دستاویزات نے بتایا کہ ٹیکسی کمپنی نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی گاڑی کو حادثے میں نقصان پہنچانے کے لئے 12 فی صد تک سود کے ساتھ رقم ادا کرے.

ٹیکسی فرم نے کہا کہ مدعا علیہ کمپنی میں ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اس نے شراب کے نشے میں کار چلائی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا جس سے کار کو شدید نقصان پہنچا۔

فرم نے کہا کہ اس سے قبل ڈرائیور کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور حادثے کا سبب بننے پر مجرمانہ فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔ مدعی کمپنی نے عدالت میں تعزیری فیصلے کی کاپی بھی پیش کی۔

عدالت کی طرف سے تفویض کردہ ایک ماہرانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت کار کی قیمت 30,000 درہم تھی اور ملبے یا تباہ شدہ کار کی قیمت 3,000 درہم تھی جو اس وقت مدعی کے قبضے میں تھا۔

تمام فریقین کو سننے کے بعد، عدالت نے ڈرائیور کو مدعی کی ملکیت والی گاڑی کو نقصان پہنچانے اور شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کا قصوروار پایا اور اسے ٹیکسی فرم کو کار کی قیمت 27,000 درہم ادا کرنے کو کہا۔

مذکورہ شخص کو ٹیکسی کمپنی کے تمام قانونی اخراجات ادا کرنے کو بھی کہا گیا تھا۔ عدالت نے دیگر تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button