متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں داخلے کیلئے رولز میں آسانی، پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے

خلیج اردو
یکم ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی نے ملک میں ویکسین شدہ شہریوں ، رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے داخلے سے متعلق رولز میں نرمی پیدا کی ہے۔ ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کے مطابق یہ رولز ملک میں لاگو ہو چکے ہیں۔

نئے اپڈیٹس کے مطابق وہ افراد جو کرونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوا چکے ہیں یا ویکسین کے کلینیکل ٹرائیل میں حسہ لے چکے ہیں وہ ابوظبہی داخل ہو سکتے ہیں اگر ان کے پاس گرین پاس ہو یا الہوسن اپلیکیشن میں ان کا اسٹیٹس ای ہو۔

ان مسافروں کیلئے کسی قسم کے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک بار دارلحکومت میں داخل ہوگئے تو انہیں کسی قسم کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جن مسافروں نے ویکسین نہیں لگوائے ہوں تو انہیں کرونا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ حاصل کرنے کے بعد اڑتالیس گھنٹے تک درالحکومت میں داخلے کی اجازت ہوگی یا اگر وہ ڈی پی آئی ٹیسٹ کا چوبیس گھنٹوں میں منفی نتیجہ حاصل کریں گے تو انہیں داخلے کی اجازت ہوگی۔

جن مسافروں نے پی سی آر تیسٹ کیا ہو انہیں چوتھے اور اٹھویں دن پر اضافی ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ جنہوں نے ڈی پی آئی ٹیسٹ کرایا ہو انہیں تیسرے اور ساتویں دن پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ جو متعلقہ ٹیسٹ نہیں کرائیں گے انہیں جرمانہ ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button