متحدہ عرب امارات

الکوحل کے حوالے سے شہریوں کیلئے آسانی، ابوظبہی نے نئے احکامات جاری کر دیئے

خلیج اردو
23 ستمبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی نے الکوحل کے حوالے سے شہریوں کیلئے آسانی پیدا کی ہے۔ الکوحل کی خریداری کیلئے لازمی لائنس ختم کر دی۔

امارات کے کلچر اینڈ ٹوورزم ڈیپارٹمنٹ نے مشروبات کے اسٹورز کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق صارف کی عمر 21 سال سے زیادہ ہو اور وہ ذاتی استعمال کیلئے الکوحل خریدنا چاہتا ہو تو اس سے لائنسس طلب نہ کیا جائے۔

حکام کے مطابق الکوحل کا استعمال گھروں میں استعمال کی جائے یا جو مقامات اس کیلئے مختص ہیں۔

تاہم دبئی میں الکوحل کی خریداری کیلئے لائنسس کا ہونا ضروری ہے جبکہ سیاحوں کو جزوی لائنسس فراہم کرنا ہوگا جبکہ ریسٹورینٹس اور بار میں لائنسس دیکھانے کی ضرورت نہیں۔

دبئی میں یہ بھی لازمی قرار دیا ہے کہ ارباب کی جانب سے این او سی کا ہونا بھی ضروری ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button