متحدہ عرب اماراتٹپس / سٹوری

ابوظہبی میں داخلے کے لیے کونسا کورونا ٹیسٹ ضروری قرار دیا گیا ہے اور یہ ٹیسٹ کہاں سے کروانا چاہیے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے ابوظہبی میں داخلے کے حوالے سے مختلف قواعد وضوابط پر عمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، جو مختلف اوقات میں تبدیل بھی کیے ہیں، جس کے باعث بعض افراد میں ان شرائط کے حوالے سے الجھاؤ کے شکار ہیں۔

اگر آپ بھی ابوظہبی میں داخلے کے لیے لازم قرار دی گئی شرائط کو لے کر کم علمی شکار ہیں تو درج ذیل مضمون میں آپ کے لیے تمام تر شرائط کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ابوظہبی میں داخلے کے لیے درج ذیل شرائط پوری کرنا لازم ہے:

1۔ ابوظہبی میں داخلے کے لیے سب سے پہلی شرط ہے کہ آپ کہ پاس کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونی چاہیے۔ دو طرح کے کرورنا ٹیسٹوں کی منفی رپورٹ قبول کی جار رہی ہے۔ جس میں ایک کورونا پی سی آر ٹیسٹ جس میں ناک سے نمونہ لیا جاتا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہے ڈی پی آئی ٹیسٹ جس میں خون کا نمونہ لے کر لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے کورونا کی موجودگی کا پتہ لگایا جاتا ہے۔

لہذا آپ درج بالا میں سے کسی ایک ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھا کر ابوظہبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔

لیکن یاد رکھیں کے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اندر ابوظہبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔

2۔ اگر آپ ابوظہبی میں داخل ہو گئے ہیں اور وہاں 6 دن سے زائد قیام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 6ویں دن ایک اور کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اور اس اصول کا اطلاق ابوظہبی کے رہائشیوں سمیت ابوظہبی میں داخل ہونے والے تمام افراد پر ہوتا ہے۔

تاہم، کورونا ویکسین کے رضاکار ان شرائط سے مبرا ہیں اور وہ ابوظہبی میں داخلے لیے ایمرجنسی لائن کا استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ درج ذیل مراکز سے کروا سکتے ہیں:

آپ کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ درج ذیل کسی بھی لیبارٹری سے کروا سکتے ہیں لیکن اس ٹیسٹ کی فیس اور اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار مختلف امارات میں مختلف ہوگا۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی سے ٹیسٹ کروانے کےلیے 800342 پر کال کریں۔ ٹیسٹ کی فیس 150 درہم ہوگی۔

ابوظہبی کی سیہا ہیلتھ سروس کمپنی سے ٹیسٹ کروانے لیے 8001717 پر کال کریں۔ اور اس ٹیسٹ کی فیس 250 درہم ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت سے ٹیسٹ کروانے کےلیے 80011111 پر کال کریں۔ یہ ٹٰیسٹ مفت ہوگا۔

دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ مراکز درج ذیل مقامات پر قائم ہیں:

ال اہلی کلب

النصر کلب

ہماریہ

مجلس الرشیدیہ

مجلس الجمیرہ

مال آف ایمریٹس

میردیف سٹٰی سنٹر

ڈیرا سٹی سنٹر

سٹی والک

خیال رہے کہ دبئی ہیلتھ اتھارٹٰی کے کچھ مراکز بھی کورونا ٹیسٹ کرتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو 800342 پر کال کرنی ہوگی۔

ابوظہبی میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ سنٹر درج ذیل مقامات پر قائم ہیں:

زید سپورٹس سٹی

الوتہاب اسکرینگ سنٹر

الباہیہ اسکرینگ سنٹر

الشمخہ اسکرینگ سنٹر

ابوظہبی کورنیش

العین میں اشارج اسکرینگ سنٹر

اور الظفرہ میں مدینہ زید، گھیاتی، المیراف، الصلہ، لیوا، دلما اسکرینگ سنٹرز سے ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں۔

شارجہ میں ٹیسٹ سنٹر درج زیل مقامات پر ہیں:

گالف اینڈ شوٹنگ کلب

السجا شاپنگ سنٹر

الغرب پولیس اسٹیشن کے پاس القاسمیہ کے قریب خیمے میں قائم لیبارٹری سے

واست ہیلتھ سنٹر

شارجہ ہیلتھ سنٹر

لو، الوہیا ہیلتھ سنٹر

الدہید ہیلتھ سنٹر

القاسیمی ہسپتال

کویت ہسپتال

عجمان میں ٹیسٹ سنٹر درج ذٰیل ہیں:

الجیرف

البیعت مطواہد ہال

راس الخیمہ میں ٹیسٹ سنٹر کی لوکیشن درج ذیل ہے:

دافن الخور سنٹر

المیرید ہیلتھ سنٹر

الجزیرہ ہیلتھ سنٹر

الدیغداگاہ ہیلتھ سنٹر

الرامس ہیلتھ سنٹر

ابرہیم عبیداللہ ہسپتال

سقر ہسپتال

نیو عبیداللہ عمران ہسپتال

شام ہسپتال

ام القوین میں پی سی آر ٹیسٹ کے مراکز نیچےدیے گئے مقامات پر قائم ہیں:

ڈیفنس کیمپ

السلامہ ہیلتھ سنٹر

فلج ال معلہ ہیلتھ سنٹر

الخزان ہیلتھ سنٹر

الرفاع ہیلتھ سنٹر

پریونشن میڈٰیل سنٹر

یو اے کیو ہسپتال

فجیرہ میں ٹیسٹ سنٹرز کی فہرست:

فجیرہ ہسپتال کے قریب واقع نیشنل ٹیسٹنگ سنٹر

ایگزیبشن سنٹر

ڈی پی آئی ٹیسٹ کے مراکز درج ذیل مقامات پر قائم کیے گئے ہیں:

اس ٹیسٹ کی قیمت 50 درہم ہے۔

جو ابوظہبی میں زید سپورٹس سٹی، ابوظہبی کورنیش اور گھنتوت بارڈر پر لیبارٹریوں میں کیا جاتا ہے۔

دبئی میں ڈی پی آئی ٹیسٹ پورٹ راشد اور الخوانیج میں کیا جاتا ہے۔

شارجہ میں ڈی پی آئی ٹیسٹ کی لیبارٹی شارجہ گالف اینڈ شوٹنگ کلب میں قائم کی گئی ہے۔

عجمان میں ایمریٹس ہاسپیٹالیٹی سنٹر اور راس الخیمہ میں دافان الخور میں۔

فجیرہ میں ڈی پی آئی ٹیسٹ فجیرہ سنٹر اور العین میں یہ لیبارٹری ال ہیلی شادی ہال میں قائم کی گئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button