متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظبہی میں داخلے کیلئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی

خلیج اردو
18 ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں داخلے کیلئے اب کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی حکام نے لازمی قرار دیئے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز وہ کرونا وائرس کی ابوظبہی میں داخلے کیلئے لازمی قرار دیئے گئے ضرورت کو ختم کررہے ہیں۔

اس کا اطلاق متحدہ عرب امارات کے اندر کے نقل و حرکت پر ہے جہاں دیگر امارات سے آنے والوں کیلئے شرط ختم کر دی گئی ہے۔

ہفتے کے دن اعلان میں کہا گیا ہے کہ رہائشی اور سیاح جو ابوظبہی میں داخلہ ہورہے ہوں ، 19 ستمبر سے انہیں پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہین ہوگی۔

ابوظبہی میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ اس کے بعد کیا گیا ہے جہان ملک میں کل کرائے گئے کرونا ٹیسٹ کے 0.2 فیصد شرح پر کیسز سامنے آتے ہیں جو حوصلہ افزا ہیں۔

یہ تبدیلی اصل میں ہے کیا ؟

ایسے میں جب اگست میں ابوظبہی میں داخلے کیلئے غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ وہ 48 گھنٹے پہلے کا کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ داخلے کیلئے پیش کریں گے یا ڈی پی آئی ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

غیر ویکسین شدہ مسافروں کیلئے لازمی تھا کہ ابوظبہی میں قیام کے چوتھے اور اٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔

تاہم ویکسین شدہ افراد کو دارلحکومت میں داخلے کیلئے اہلوسن اپلیکیشن پر گرین پاس کی شرط تھی اور اس اپلیکیشن پر اپنا استیٹس ای رکھنے کیلئے پی سی آر کا ٹیسٹ کرانا ہوتا تھا جس کے علاوہ کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں تھی۔

اب یہ رولز تبدیل کیے گئے ہیں اور ابوظبہی میں داخلے کیلئے سیاحوں کو اس شرط پر پورعا اترنے کی ضرورت نہیں۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ وہ واقعات کی کیسز کرتے رہیں گے اور تمام شہریوں ، رہائشیوں اورسیاحوں پر زور دیا کہ وہ صحت عامہ اور تحفظ ، حاصل کی گئی کامیابیوں کو برقرار رکھنے اور قوم کی کرونا سے پائیدار بحالی کو آگے بڑھانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button