متحدہ عرب امارات

مشہور پرکشش مقامات پر لوگوں کو لے جانے کیلئے فری بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے

خلیج اردو
04نومبر 2021
ابوظبہی : سیاحوں کو ابوظبہی میں اہم ہوٹلوں اور پرکشش مقامات پر لیجانے کیلئے حکام نے مفت بس سروس مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ ثقافت اور سیاحت ڈی سی ٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابوظبہی شٹل بس سروس اٹھارہ اہم اسٹاپ سے دو اہم راستوں پر چلائی جائی گی جو مختلف نو ہوٹلوں ، ابوظہبی میں نو تفریحی مقامات اور دو ایکسپو 2020 بس اسٹاپ پر لوگوں کو لے جایا کرے گی۔

اس سروس کی پہلی رول اوٹ یو یاس آئی لینڈ ، سادیات آئی لینڈ ، ابوظبہی ٹاؤن سنٹر اور گرینڈ کنال میں لوگوں کو لے جائے گی۔

ایک بار جب رہائشیوں اور سیاحوں نے کسی ہوٹل یا ابوظبہی کے کسی پرکشش تفریحی مقام کی بکنگ کی ہے تو وہ بالکل مفت بس سروس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایک بار جب بکنگ ہو جائے گی تو انہیں ایک ووچر کا کیو آر کوڈ ملے گا جو انہیں بس میں مفت سروس کیلئے انٹری فراہم کرے گا۔

ڈی سی ٹی میں سیاحت اور مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی حسن الشیبہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ابوظہبی میں دنیا کے معروف پرکشش مقامات اور تفریحی مقامات ہیں

یہ مقامات سیاحوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہر ممکن حد تک ان مقامات کو قابل رسائی بنائیں ہیں۔ یہ سروس پرکشش مقامات تک لوگوں کی رسائی میں آسانی اور اضافہ کرے گی ۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button