متحدہ عرب امارات

ابوظہبی گرین پاس: کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی تصدیق کا طریقہ کار جانیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں 20 ااگست گرین پاس نظام کو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اب اس نظام کے تحت صرف گرین پاس کے حامل افراد کو ہی عوامی مقامات میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

گرین پاس مکمل طور پر ویکسین لگوا لینےوالے افراد کی الہسن ایپ میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے موصول ہونے کے بعد ایکٹیویٹ ہوتا ہے اور 30 دن تک ایکٹیو رہتا ہے۔

تاہم، ویکسین نہ لگوانے والے رہائشی اور سیاح اب ابوظہبی میں شاپنگ مالز، ریستوران، کیفے، تفریحی مراکز، کھیلوں کےمراکز، ہیلتھ کلب، ریزارٹ، اور تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہو پائیں گے۔

اس سلسلے میں 23 اگست کو ابوظہبی کے کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے ٹورزم اور ہوٹلوں کے مینجروں کے نام جاری کیے گئے سرکلر میں گرین پاس کی تصدیق کا طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔ جوکے درج ذیل ہے:

  • الہسن ایپ پر جائیں
  • یا الہسن ویب سائٹ ae پرجائیں
  • اتیصلات کے صارفین، رائٹ آر لکھ کر سپیس دیں، اس کےبعد Unidentified آئی ڈی یا ایمریٹس آئی ڈی کا نمبر درج کریں اور 6336 پر بھیج دیں۔جس کے بعد حال ہی میں کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھیج دی جائے گی۔
  • یا اتیصلات کے صارفین فون کرنے کے لیے اپنے موبائل سے ٭48 ملائیں سپیس دیں unidentified آئی ڈی  یا ایمریٹس آئی ڈی کا نمبر درج کریں اور # ٹیگ لکھ  کر کال کے بٹن پر کلک کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button