متحدہ عرب امارات

ابوظبہی : کیا آپ کا ہیلتھ انشورنس کارڈ ایکسپائر ہوگیا ہے؟ اب کوئی لیٹ فیس نہیں

خلیج اردو
14 ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے رہائشی ویزہ ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کیلئے کہ وہ اپنے ہیلتھ انشورنس پالیسی اپنائیں ، ان کیلئے جن کے ہیلتھ انشورنس کارڈ ایکٹیو نہیں ہیں ، لیٹ فیس سے استثیٰ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ ابوظبہی نے 23 اکتوبر کا ڈیڈلائن دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لیٹ فیس کے بغیر انشورنس کارڈ بنوائے جائے جا سکتے ہیں۔

یہ استثنیٰ ان افراد پر لاگو ہوتی ہے جو اپنے اسپانسر خود ہیں جیسے مقامی ملازمین ہیں اور جنہوں نے نیشنل نیشنل ہیلتھ انشورنس پالیسی کے تحت اپنا کارڈ نہیں بنوایا یا ری نیو نہیں کیا۔

محکمہ صحت نے معاشرے کے تمام ممبران سے کہا ہے کہ وہ ہیلتھ انشورنس پالیسی کے تحت یقینی بنائیں کہ انہوں نے ہیلتھ کیئر سروس کی پالیسی حاصل کی ہے۔

اگر آپ نے انشورنس پالیسی نہیں لی تو اس کیلئے 300 درہم کی لیٹ فیس تھی اور جرمانہ تھا لیکن اب یہ ختم کر دیا گیا ہے۔

انشورنس پالیسی کارڈ رکھنا کافی آسان ہے کیونکہ اب یہ انلائن ہو گیا ہے جس کا کافی آسان اور مختصر سا طریقہ کار ہے۔

جب آپ ایک بار فیصلہ کرتے ہو کہ آپ کو کونسی انشورنس پالیسی لینی ہے تو آپ کو اپنا نام ، جنس اور عمر جیسے معلومات فراہم کرنی ہوگی۔

اگر آپ کسی پر انحصار کرتے ہیں تو آپ کو اپنا رشتہ واضح کرنا ہوگا۔ آپ کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم یا میڈیکل رپورٹ دینی ہوگی جس میں آپ کو اپنے سابقہ صحت سے متعلق بتانا ہوگا۔

جب آپ کسی بروکر سے اس حوالے سے معلومات لیتے ہیں تو آپ کو پاسپورٹ ، ویزہ اور ایمریٹس کی آئی ڈی فراہم کرنا ہوگا اور یوں آپ کا انشورنس کارڈ بنے گا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button