متحدہ عرب امارات

بھارت کی وہ خوش نصیب خاتون جس نے بگ ٹکٹ میں بڑا انعام جیت لیا ، خاندن کے تائثرات جانیے

خلیج اردو
دبئی : کویت میں رہنے والی بھارتی خاتون وہ پہلی خوش نصیب عورت ہے جس نے ہفتہ وار بگ ٹکٹ میں الیکٹرانک قرعہ اندازی میں بڑا انعام جیتا ہے۔

ساویتھا ناصر جو کیریلہ سے ایک نرس ہے ، کو اپنی قسمت کا اب بھی یقین نہیں کہ وہ بگ ٹکٹ سے 250,000 درہم جیت چکی ہے۔ جب ان کو انتظامیہ کی جانب سے اس انعام کے جیتنے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ فون کال سے کافی خوشگوار حیرت میں ہوگئی۔ اسے لگا کہ وہ 2,500 درہم کا انعام جیت گئی ہے لیکن جب شو کی ہوسٹ نے بتایا کہ انعام کی رقم 250,000 ہے تو میری خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔

ساویتھا اپنی فیملی کے ساتھ دو سالوں سے زیادہ عرصہ کیلئے ٹکٹ خریدتی رہی ہے۔ اس نے ڈرا سے ایک دن پہلے ٹکٹ خریدا تھا۔ ان کے مطابق وہ ہفتہ وار کیش پرائیز کے بارے میں جانتی بھی نہیں تھی کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی انعام نہیں جیتا تھا۔

سیریز 236 کیلئے بڑے انعام کا اعلان کل تین فروری کو کیا جائے گا۔ اسی اثنا میں جن لوگوں نے اس مہینے ٹکٹ خریدے ہیں، کو ہفتہ وار الیکٹرانگ ڈرا میں شامل کیا جائے گا۔

بگ ٹکٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بارہ ملین درہم کا پہلا انعام جیتنے والوں کو دیں گے جبکہ دوسری انعام کی رقم ایک ملین ہے اور پانچ دیگر انعام بھی ہوں گے جس کا اعلان تین مارچ کو کیا جانا ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button