متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے جیسی خلاف ورزیوں کو پکڑنے والا خوکار سسٹم متعارف کروا دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور فون پر بات کرنے جیسی خلاف ورزیوں کو پکڑنے کے لیے خود کار سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

اس سسٹم کا اطلاق نئے سال کے آغاز کے ساتھ کر دیا جائےگا۔

یہ خودکار نظام ابوظہبی کی ڈیجٹیل اتھارٹی کی جانب سے ابوظہبی پولیس کا ساتھ مل کر متعارف کروایا گیا ہے۔ اور اس نظام کا نام وہیلکولر اٹینشن اینڈ سیفٹی ٹریکر (وی اے ایس ٹی) رکھا گیا ہے۔

اس نظام کو متعارف کروانے کا مقصد ٹریفک حادثات کو کم کرنا اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

ابوظہبی پولیس کی جانب سے ایک ریڈار نصب کیا گیا ہے جو  مصنوعی ذہانت پر مبنی کیمروں کی مدد سے ہائی ریزولیشن تصاویر لے سکتا ہے۔ جس کے بعد یہ نظام ان تصاویر کا تجزیہ کرتا ہے اور فوری طور پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور دوران ڈرائیونگ فون سننے جیسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

خلاف ورزی کی نشاندہی کے فوری بعد اس ڈرائیور کو میسج بھیج دیتا ہے جس میں اسے مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کسی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا لہذ اس سے باز رہے۔

ابوظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مکتوم علی ال شریفی نے بتایا کہ یہ نظام پانچ مراحل میں نافذ کیا گیا ہے۔

ان مراحل میں کیمرے، امیج رویو موڈیول، ایس ایم ایس نوٹفکیشن، پرفارمنس ڈیش بورڈ، اور ماڈل رٹینگ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس نظام کی تشکیل میں اے ڈی ڈی اے ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے ابوظہبی پولیس کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ اور ابوظہبی پولیس کا مقصد روڈ سیفٹی میں اضافہ کرنا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button