خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظبی دنیا میں ٹریفک کے سب سے کم رش والا دارالحکومت قرار

خلیج اردو: اقوام عالم کے بڑے شہروں میں ٹریفک اور دیگر حالات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ٹام ٹام نے ابوظبی کو دنیا بھر کے بڑے شہروں میں سب سے کم ٹریفک کے رش والا دارالحکومت ہونے کا اعزاز دیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی ‘وام’ کے مطابق یہ رینکنگ دنیا کے 57 ممالک کے 416 شہروں کا ٹریفک ڈیٹا جمع کر کے تیار کی جاتی ہے۔ اس ڈیٹا میں رش کے اوقات سمیت دن کے دیگر مواقع پر ٹریفک کی روانی سمیت دیگر مضمرات کو پرکھا جاتا ہے

ویب سائٹ کی جانب سے اس تجزیے میں ٹریفک سگنلوں کی تعداد اور ان کی مدد سے ٹریفک کی روانی کی بھی پڑتال کی گئی۔ اس کے علاوہ ٹریفک سگنل کی پائیداری اور استعمال کو بھی جانچا گیا۔

ابو ظبی نے ان تمام معلومات کے نتیجے میں صرف 11 فیصد ٹریفک پائی گئی جو کہ دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔

ابوظبی کے محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے چئیرمین فلاح الاحبابی کے مطابق "امارات میں معیار زندگی کی بہتری کے سلسلے میں ٹریفک کی روانی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور ہماری کوششیں دنیا کے تمام بڑے شہروں کی مناسبت کم نہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button