متحدہ عرب امارات

ابوظبہی دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ، سب سے کم جرائم کی شرح ریکارڈ کی گئی

خلیج اردو
25 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کا دارلحکومت دنیا کے محفوظ ترین شہر کے طور پر مسلسل پانچویں بار قرار پایا گیا ہے۔ شارجہ اور دوبئی بھی دس محفوظ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ یہ سروے ڈیٹا کراؤڈ سورسنگ ویب سائیٹ نمبیو نے کرائی ہے۔

ابوظبہی 431 شہروں کے اوپر موجود ہے جس کی محفوظ ہونے سے متعلق درجہ بندی کی گئی ہے۔ یہاں حفاظت کی شرح 88.46 فیصد ہے ۔ شارجہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں حفاظت کی شرح 83.59 فیصد ہے جبکہ دبئی میں یہ شرح 83.44 فیصد ہے۔ دس محفوظ ترین میں دوحہ ، ٹائیپی ، کیوبک سٹی ، زوریخ ، میونخ ، کلوجناپوکو اور مسقط شامل ہیں۔

ابوظبہی پولیس کے چیف میجر جنرل اسٹاف پائلٹ فارس خلاف المزروئی کا کہنا ہے کہ محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنا سے متحدہ عرب امارات سیکورٹی اور استحکام کا عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابوظبہی میں سب سے کم جرائم کی شرح ہے جو 11.54 ہے۔

اس کامیابی سے دنیا بھر کے شہریوں کا ابوظبہی کی سیر کرنے ، یہاں رہنے کا انتخاب کرنے ، سرمایہ کاری کرنے اور ملازمت کرنے کیلیے ہمیشہ پہلی ترجیح رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا ہماری قیادت کو جاتا ہے جن کی مسلسل رہنمائی کے باعث ہم نے یہ ممکن بنایا ۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ابوظبہی پولیس ہمیشہ دوام کی حفاظت کیلیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ایسے ہی ہم ملک کا وقار بلند کرتے رہیں گے اور اس سے زیادہ بہتری کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے عالمی حفاظت اور تحفظ کیلیے ابوظبہی پولیس کے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button