متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے نظام صحت میں ڈائمنڈ ریٹنگ سسٹم کا استعمال ہوگا

خلیج اردو
30 اکتوبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں انسانیت کی خدمت کا معیار دنیا میں مثالی ہے۔ نظام صحت کو فعال بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اب ڈائمنڈ ریٹنگ سسٹم کا استعمال ہوگا۔ صحت کے حوالے سے اس معیاری انڈکس کو موشر کا نام دیا گیا ہے۔

اس ریٹنگ سسٹم میں اچھا ، بہتر اور بہترین اور نمایاں کے کیٹگریز ہیں۔ ابوظبہی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کلنکل کیئر کسٹمز ، مریضوں ، اسٹاف کی خوشیاں ، مریضوں کی فیڈبیک ، کام کرنے کی جگہ کا صاف ہونا ، صحت یابیوں کی شرح اور دیگر تجدیدی عوامل شامل ہیں جس سے پتہ لگایا جائے گا کہ ایک اسپتال کا معایار کیسا ہے۔

موچشر دراصل جوادا کوالٹی انڈکس کی بہتر صورت ہے جو ابوظہی محکمہ صحت نے 2014 میں شروع کیا تھا اور جس کا مقصد نظام صحت کو بہتر بنانا ہے۔اس پروگرام کیلئے برطانیہ کے کیئر کوالٹی کمیشن کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button