متحدہ عرب امارات

ابوظبہی : اب کار پارکنگ کی خلاف ورزی کی اطلاع آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے ملے گی

خلیج اردو
19 اکتوبر 2021
ابوظبہی : انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر آئی ٹی سی اب موافق پیپر کی خلاف ورزی نوٹسز بھیجنا چھوڑ دے گا اور اسے ایس ایم ایس کے ذریعے الیکٹرانک فائن بھجوائے گا۔ یہ 24 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

انسپکٹرز پبلک پارکنگ ٹکٹس سے متعلق خلاف ورزیوں کو الیکٹرانکلی بھیجے گا ، آئی ٹی سی نے اعلان کیا ہے۔

خلاف ورزیوں کے سلسلے میں ای ٹکٹ ٹیکسٹ میسجز کے ذرئعے شو ہوں گے۔

آئی ٹی سی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی رابطہ کی معلومات میں ایک درست فون نمبر موجود ہے تاکہ انہیں پبلک پارکنگ کی خلاف ورزی کی اطلاع موصول ہو۔

اس طرح سے انہیں 25 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا۔ اگر ای ٹکٹ جرمانہ جاری ہونے کے 30 دن کے اندر ادا کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام آئی ٹی سی خدمات کی ڈیجیٹل تبدیلی اور سمارٹ سروسز کی بنیاد کو بڑھانے کے عمل کی حمایت کرتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button