متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں فراڈ سے نمٹنے کے لئے لیے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کر دیا

خلیج اردو

ابوظہبی:ابوظہبی کے محکمہ میونسپلٹی ٹی نے رئیل اسٹیٹ کے گھوٹالوں سے نمٹنے کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کر دیا ہے۔داری پراپرٹی سروس سسٹم ہم کے ذریعے شہریوں کو پراپرٹی سے متعلق فراڈز،غیر قانونی آن لائن پیشکش اور جعلی ایجنٹوں سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔

 

داری ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تمام سرکاری پراپرٹی کے منصوبوں اور جائیداد کی خریدوفروخت ہو سکے گی۔محکمہ میونسپلٹی میں رئیل اسٹیٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ادیب نے بتایا کہ ابوظہبی میں پراپرٹی یا رئیل اسٹیٹ فروخت کرنے کے خواہشمند افراد اس ڈیجیٹل ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں ہیں۔پراپرٹی خریدنے کے خواہشمند افراد بھی بی سر کا ری طور پر منظور شدہ منصووبوں کی تفصیلات کے بارے میں پلیٹ فارم پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

رہائشی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر متحد جس شہر میں جاری مختلف ترقیاتی و رئیل اسٹیٹ منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی جانچ کر سکتے ہیں۔اب رہائشیوں کو کسی بھی رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ایجنٹ کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

ڈاکٹر ادیب نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ابوظہبی کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔محکمہ سے پہلے ٹی نے اس پلیٹ فارم کو ایڈوانس رئیل اسٹیٹ سروس کمپنی کے اشتراک سے بنایا ہے۔حکام کے مطابق یہ پلیٹ فارم فارم سروس کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے لئے آسانی بھی فراہم کرے گا۔

 

اس پلیٹ فارم پر رئیل اسٹیٹ لیٹ کے شعبے میں کام کرنے والے ایجنٹوں کے بارے میں بھی تفصیلات میسر ہونگی۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے ابوظہبی کیری اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند افراد بھی مستقبل کے پراجیکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔

 

داری ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بغیر کسی کاغذی کارروائی کے ڈیجیٹل دستخط کے ذریعے پراپرٹی اور جائیدادوں کی خریدوفروخت کے معاہدے کیے جا سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی اپنے شناختی نمبر کے ذریعے اس پلیٹ فارم پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button