خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی کی نرس نے بگ ٹکٹ ڈرا میں 20 ملین درہم جیت لئے۔

خلیج اردو: ابوظہبی میں کام کرنیوالی ایک رجسٹرڈ نرس لوسی مول اچامہ کو خوش قسمت فاتح بن گئی جب اس نے اس ماہ کی قرعہ اندازی جو ہفتہ کو ابوظہبی میں براہ راست منعقد ہوئی اس میں بگ ٹکٹ ابوظہبی ڈرا کا 20 ملین درہم کا انعام حاصل کیا۔

بگ ٹکٹ ٹیم کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہری، جو گزشتہ 21 سالوں سے متحدہ عرب امارات کی رہائشی ہے، اپنے خاندان کے ساتھ دارالحکومت میں مقیم ہے۔

ریلیز میں مزید کہا گیا کہ لوسی کے دو بچے بھارت میں پڑھتے ہیں۔ درحقیقت، اس کی جیت کے وقت، لوسی کے شوہر گھر واپس اپنی بیٹی کا داخلہ کروانے جا رہے تھے، جو اس سال اپنی تعلیم شروع کرنے والی ہے۔

اگرچہ اس کے شوہر ہر ماہ بگ ٹکٹ کیش پرائز ٹکٹ خریدتے تھے، لیکن لوسی نے کہا کہ وہ سفر کے دوران صرف ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان اسٹور کاؤنٹر سے اپنے ٹکٹ خریدتی ہیں۔

وہ انعامی رقم اپنے بہنوئی کے ساتھ تقسیم کرے گی اور اپنی جیت کا ایک حصہ خیراتی ادارے میں دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ایک الگ رقم اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم پر خرچ کرے گی۔

لوسی کے علاوہ چار ہندوستانی شہریوں نے ہفتہ کی قرعہ اندازی میں چھوٹے انعامات جیتے اور دیگر چار انعام یافتہ پاکستان، بنگلہ دیش، ترکی اور نیپال سے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button