متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے بیچ کے سائیڈ پر نئی کیمپنگ اور پکنک سائیٹ اوپن کر دی گئی ہے

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے وہ رہائشی اور سیاح جو کھلے عام کیمپنگ یا پکنک منانے کے شوقین ہیں، ان کے پاساب ایک اور بہترین سائیٹ کا آپشن ہوگا۔

محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ نے 11 فروری بروز جمعہ الوتبہ جھیل کیمپ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس متعدد مقاصد کیلئے کی جانے والی کیمپنگ سائٹس میں قدرتی کیمپنگ اور پکنک سائٹ کی سہولت موجود ہے جو انسان کی بنائی ہوئی جھیل کے ارد گرد ہے اور اس میں ایک سائیکلنگ ٹریک بھی ہے۔

اس جگہ میں جھیل یا صحرا میں 13 الگ الگ کیمپنگ سائٹس موجود ہیں جن میں 120 افراد کی گنجائش ہے جس میں ٹینٹنگ یا تفریحی گاڑیوں کو ایک دلکش قدرتی ماحول میں استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے۔

کیمپ سائٹ میں 24 پکنک سائٹس بھی شامل ہیں جن میں باربی کیوز کیلئے مخصوص سپاٹس ہیں اور 3,000 مربع میٹر تفریح ​​اور روزانہ 500 سے زائد سیاحوں کیلئے جمع ہونے کی جگہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ ، ریفرشمنٹ اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں جھیل کے گرد 1,400 میٹر پیدل چلنے اور دوڑنے کا راستہ، ایک نیا 1,200 میٹر طویل سائیکل ٹریک، کرائے کا ایک ایکٹویٹیز کا مرکز، 2 والی بال کورٹس اور 7 کھیل کے میدان شامل ہیں۔

یہاں کے پینورامک نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ایک پونٹون واک اور دو آبزرویشن ڈیک بھی ہیں۔

فوڈ ٹرک، کیفے، رینٹل سروسز، اور پارکنگ، فرسٹ ایڈ یونٹ اور بیت الخلاء جیسی سہولیات بھی ہیں۔ کیمپ گراؤنڈ، جو ابوظہبی شہر سے 45 منٹ کی مسافت پر ہے

اس میں 8 میٹر چوڑی گیچ ٹریل پچز اور دیگر گاڑیوں کو کیمپ سائٹس اور سائٹ کے اہم علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی۔

Source : Khaleej Times

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button