متحدہ عرب امارات

جب ایک شخص شدید زخمی ہوا تو ابوظبہی پولیس نے اس کی جان بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے ، دلچسپ ریسکیو آپریشن کے بارے میں جانیے

خلیج اردو
ابوظبہی : انسانی جان سے قیمتی کچھ نہیں اور اگر ایک انسانی جان کو بچانے کیلئے بیش بہا وسائل استعمال کیے جائیں تو یہ سودا گھاٹے کا نہیں۔ تاہم اس کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ وسائل کے دستیاب ی کے ساتھ ساتھ خدمت کا جزبہ بھی ہو۔

یہی کچھ نظر آیا ابوظبہی کے ایک ریسکیو آپریشن میں جب ایک ایشیائی باشندہ شدید زخمی ہوا تو اسے برفوقت اسپتال لے جانے کیلئے ابوظبہی پولیس نے ایئر ایمبولینس کا استعمال کیا گیا۔

ابوظبہی پولیس کے ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ نے زخمی شخص کو شیخ شوکت میڈیکل سٹی پہنچایا جو گاڑیوں کے حادثے میں زخمی ہوا تھا۔

ابوظبہی پولیس کے ایک ٹویٹ کے مطابق العین کی طرف سویہان روڈ پر شام تقریباً 4.45 بجے اس شخص کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

کار میں سفر کرنے والے دو زخمی مسافروں کو بھی ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ایمبولینس کے عملے نے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے سے پہلے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پوسٹ کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کی تھکاؤٹ اور عنودگی کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے ڈرائیوروں سے انتہائی دائیں جانب گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے جب وہ تھکاوٹ کی عالم میں گاڑی چلا رہے ہوں۔ انہیں یقینی بنانا چاہیئے کہ وہ سیٹ بیلٹ پہنے ہوں اور وہ سڑک پر توجہ دیں جب وہ گاڑی چلا رہے ہوں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button