متحدہ عرب امارات

گاڑی کے پرمٹ کی تجدید کروانے سے پہلے ٹول سے متعلق جرمانے ادا کریں، ابوظہبی پولیس کی ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب کی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں ملکیت کی تجدید کروانے یا ٹرانسفر کرنے سے پہلے ٹول سے متعلق واجب الادا جرمانے ادا کریں۔

محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے ابو ظہبی پولیس کے ساتھ مل ابو ظہبی میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے رش کے اوقات میں درب ٹول گیٹ سے گزرتے ہوئے جاری کیے جانے والے ٹریفک جرمانوں سے متعلق پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ ابو ظہبی میں گاڑیوں کے مالکان کو درب میں اندراج شدہ گاڑیوں کے لئے تمام زیر التواء جرمانے کو صاف کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر گاڑیوں کے مالکان نہ تو گاڑی کی ملکیت کی تجدید سکیں گے نہ کسی اور کو بیچ سکیں گے۔

آئی ٹی سی نے نشاندہی کی کہ ابوظہبی میں اندراج شدہ گاڑیوں کے مالکان کو ویب سائٹ (https://darb.itc.gov.ae) یا درب سمارٹ ایپ جیسے دستیاب چینلز میں سے کسی ایک کا استعمال کرتے ہوئے درب ٹول فیس ادا کرنا ہوگی۔ ایپ میں صارف فیس کی ادائیگی کی خدمت کا انتخاب کرسکتا ہے یا الیکٹرانک والٹ میں رقم جمع کروا خود کار طریقے سے ادائیگی کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ادائیگی  کے خودکار طریقے کی سہولت حاصل کرنے کے بعد فیس کی رقم آپ کے اکاؤنٹ سے ضرورت کے مطابق کاٹ لی جائے گی۔

حکام نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے درب ٹول گیٹ سسٹم اکاؤنٹ بنا کر ٹریفک جرمانے سے بچیں اور ان جو گاڑیاں رش کے اوقات میں درب ٹول گیٹ سے گزرتی ہیں انکی رجسٹریشن کروائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button