متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں شیر کے فرار ہونے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ، پولیس

خلیج اردو
21 اگست 2021
دبئی :ابوظہبی پولیس نے جمعہ کے روز العین شہر میں شیر کے فرار ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے۔

پولیس نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ حقائق کو پھیلانے اور کمیونٹی کے ارکان میں خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کریں۔

پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ معلومات کے پھیلاؤ میں ہمشیہ سچائی سے کام لینا چاہیئے اور اس حوالے سے ہر ایک کو سماجی طور پر ذمہ دار بننے کی ضرورت ہے۔

اس ہفتے کے آغاز پر دبئی پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس کے مطابق اگر آپ سڑکوں پر کسی خطرناک جانور کو دیکھیں تو اس حوالے سے کارروائی سے آگاہ کیا گیا تھا۔

پولیس نے پیر کو ٹویٹ کیا میں بتایا ہے کہ جو بھی شخص لاوارث یا آوارہ جانوروں کودیکھے گا وہ فوری طور پر اس معاملے کی اطلاع وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات یا دبئی بلدیہ کو دے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button