خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس نے القرم شارع پر گاڑیوں کی حد رفتار مقرر کردی ۔

خلیج اردو: میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شیخ زاید بن سلطان روڈ (القرم اسٹریٹ ) پر شیخ زاید پل سے قصر البحر انٹرسیکشن پر گاڑیوں کی حد رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی ہے۔

ابوظہبی پولیس کی جنرل کمانڈ نے مشترکہ ٹریفک کمیٹی کے تعاون سے القرم اسٹریٹ پر گاڑیوں کی رفتار میں کمی کا یہ اعلان وہاں ٹریفک کی حفاظت کیلئے کیا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ اس کا اطلاق فوری طور پر دونوں اطراف کی ٹریفک پر ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ڈرائیورز کو اس نئی حد رفتار کی پیروی کرنے اور محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ سروے سے واضح ہوا کہ حد رفتار کی پیروی مثبت اثرات کے ساتھ ٹریفک کی عمومی صورتحال اور حادثات سے بچاؤ میں بھی معاون ہوتی ہے اور رش کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ آسان بناتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button