متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس نےگزشتہ برس ایک اعشاریہ دو بلین درہم کی منشیات قبضے میں لی،پولیس کا معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے تمام اقدامات یقینی بنانے کا عزم

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف گزشتہ برس کریک ڈاون کیا گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے گزشتہ برس 2.9 ٹن منشیات اور دیگر نشہ آور ادویات قبضے میں لی جن کی مالیت 1.2بلین درہم تھی۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابوظہبی پولیس کے مخلتف محکموں نے مترکہ طور پر امارات کے مخلتف مقامات پر آپریشنز کئے۔ان آپریشنز کا مقصد امارات میں منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کو روکنا تھا۔

ابوظہبی پولیس کے کریمینلز سیکیورٹی سیکتر کے ڈی جی میجرل جنرل محمد سہیل الراشدی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کو پکڑنے اور منیشات کی تقسیم کو روکنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔انہوں نے مشیات کے کاروبار کو روکنے اور نوجوان نسل کو اس سے محفوظ رکھنے کیلئے اداروں اور معاشرے کے مختلف طبقات کے مابین تعاون اور شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

میجر جنرل محمد سہیل الراشدی نے بتایا کہ پولیس ٹیموں کو منشیات فروشوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے فرایض کو بہترین انداز میں سرانجام دینے کیلئے جدید اور موثر طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔انسداد منشیات ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ بریگیڈئیر باپر الدھاہری پولیس کی جانب سے مختلفمہمات کے ذریعے شہریوں اور معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی پھیلائی جس میں شہریوں کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔شہریوں کے تعاون سے پولیس نے مختلف منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔

پولیس کے مطابق انکی ٹیمیں منشیات فروشوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس اور تیار ہے۔معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button