متحدہ عرب امارات

اچانک سے لین بدلنے کے خطرات سے متعلق ابوظبہی پولیس نے ویڈیو جاری کر دی

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں سڑکیں جتنی کشادہ ہیں اتنا ہی اس پر گاڑی چلانے میں احتیاط برتنی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے آگاہی مہم کے طور پر ابوظبہی پولیس مختلف مہمات چلارہی ہے۔

ابوظبہی پولیس نے ایک مہم کے حصے کے طور پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اپنے لین سے اچانک انحراف کتنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں پولیس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اچانک لین بدلنے کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پولیس نے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تعاون سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ایک ڈرائیور کو مناسب محفوظ فاصلہ برقرار رکھے بغیر اچانک گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکھایا گیا اور دوسری گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

ابوظبہی پولیس کی مہم کا فوکس اپنے مختص کردہ لین میں رہتے ہوئے گاڑی چلانے کی اہمیت کے بارے میں ہے۔ اس کا مقصد لین میں رہتے ہوئے اچانک اورٹیک نہ کرنے اور کسی حادثہ کی وجہ نہ بننے سے متعلق ڈرائیوروں میں آگاہی پھلانا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button