خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس پبلک بس اسکرینز پر ٹریفک سیفٹی کے پیغامات شیئر کرے گی

خلیج اردو: ابوظہبی امارات کی پبلک بسوں میں نئی نصب شدہ اسکرینیں عوام کی حفاظت کے مختلف موضوعات پر کمیونٹی میں آگہی پیدا کریں گی۔

ابوظہبی پولیس ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ ، محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (ITC) کے اشتراک سے یہ معلوماتی پیغامات اور کلپس شیئر
کرے گی۔

ٹریفک اور پٹرولنگ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد ذہی الحمیری نے کہا کہ آگاہی پیغامات ٹریفک حادثات کو کم کرنے، عوام کی حفاظت کو بڑھانے اور تحفظ کو برقرار رکھنے میں مدد کریں گے۔

یہ پیغامات متحدہ عرب امارات میں انگریزی، عربی اور اردو سمیت وسیع پیمانے پر بولی جانے والی زبانوں میں نشرکیے جائیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ بڑی تعداد میں رہائشیوں تک پہنچ سکیں ۔ عوامی بسوں کے استعمال سے یہ پیغام آسانی سے پھیلے گا کیونکہ انہیں کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ استعمال کرتا ہے۔

ٹریفک اور پٹرولنگ ڈائریکٹوریٹ میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر میجر احمد المحیری نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ سڑک اور ٹریفک کی حفاظت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مختلف چینلز استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی بسوں کے ذریعے شیئر کیے جانے والے آگاہی پیغامات ابتدائی طور پر ٹریفک کے ان ضابطوں جو بائیسائیکلوں اور الیکٹرک سکوٹروں پر لاگو ہوتے ہیں، بشمول انکی پارکنگ ایریاز اور سواروں کی مجموعی حفاظت پر توجہ مرکوز کریں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button