خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو گاڑیوں کی ضبطگی سے بچنے کیلئے 7,000 درہم سے زائد ٹریفک جرمانے ادا کرنیکی تلقین کردی

خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ ابوظہبی امارات میں وہ گاڑیاں جن پر7,000 درہم سے زیادہ کے ٹریفک جرمانے ہیں انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔

یہ ضابطہ 2020 کے قانون نمبر 5 پر مبنی ہے، جو یہ بھی کہتا ہے کہ جن گاڑیوں کے جرمانے کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی ہے وہ تین ماہ کے اندر نیلام کر دی جائیں گی۔

ابو ظہبی پولیس گاڑی چلانے والوں پر زور دیتی ہے کہ وہ پانچ بینکوں، یعنی فرسٹ ابوظہبی بینک، ابوظہبی اسلامی بینک، ابوظہبی کمرشل بینک، امارات اسلامی بینک، اور مشریق بینک کے تعاون سے، بغیر سود کے ایک سال کے اندر ٹریفک جرمانے ادا کریں، جبکہ بنک جرمانے کی رقم پر 25 فیصد رعایت بھی پیش کرتا ہے۔

ابوظہبی امارات اسی قانون کی بنیاد پر سنگین ٹریفک جرائم کے لیے متعدد بھاری ٹریفک جرمانے عائد کرتا ہے، جس میں سرخ بتی کو کراس کرنے اور 10 سال سے کم عمر کے بچے کو اگلی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔

سخت ٹریفک جرمانے
سرخ بتی کو کراس کرنا: 1,000 درہم جرمانہ، 12 بلیک پوائنٹس، ڈرائیونگ لائسنس کی 6 ماہ کی ضبطی، 30 دن کی گاڑی کی ضبطی، اورگاڑی کوچھڑانے کیلئے 50,000 درہم کی ادائیگی

پولیس کی گاڑیوں سے ٹکرانا، یا ان کو نقصان پہنچانا: گاڑی کو قید سے چھڑانے کے لیے درہم 50,000 جرمانہ، پہنچنے والے نقصان کے اخراجات کی ادائیگی

غیر مجاز روڈ ریسنگ میں حصہ لینا: گاڑی کو ضبط کرنا، گاڑی کوچھڑانے کیلئے 50,000 درہم کی ادائیگی

درست لائسنس پلیٹس کے بغیر گاڑی چلانا: گاڑی کی ضبطی، گاڑی کوچھڑانے کیلئے 50,000 درہم کی ادائیگی

خطرناک یا لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا جس سے ڈرائیور یا دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو: گاڑی کی ضبطگی ،گاڑی کوچھڑانے کیلئے 50,000 درہم کی ادائیگی

گاڑی کے چیسس یا انجن میں غیر مجاز تبدیلیاں کرنا: گاڑی کو ضبط کرنا، گاڑی کوچھڑانے کیلئے ۱0,000 درہم کی ادائیگی

10 سال سے کم عمر کے بچوں کو گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت: 5,000 درہم جرمانہ، گاڑی ضبط

تیز رفتاری، اچانک جھکاؤ، کافی فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکامی، یا پیدل چلنے والوں کو ترجیح دینے میں ناکامی کی وجہ سے حادثے کا سبب بننا: 5,000 درہم جرمانہ، گاڑی کو روک لینا

مقررہ رفتار کی حد، 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاور کرنا،: 5,000 جرمانہ، گاڑی کو روکنا

ٹیلگیٹنگ: 400 درہم جرمانہ، گاڑی کو ضبط کرنا، اور گاڑی کوچھڑانے کیلئے 50,000 درہم کی ادائیگی

7,000 درہم سے زیادہ کے جرمانے: گاڑی کو ضبط کرنا، گاڑی کو ضبطی سے چھڑانے کے لیے تمام جرمانے ادا کیے جائیں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button