متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس دھند کے دوران ڈرائیوروں کو حد رفتار کے حوالے وارننگ جاری کرنے کے لیے 4 جدید ذرائع کا استعمال کر رہی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب سے کار سواروں کو دھند کے دوران رفتار کم کرنے کے حوالے سے وارننگ دینے کے لیے جدید ذرائع کا استعمال۔

پیر کے روز ابوظہبی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کار سواروں کو حد رفتار کے حوالے سے وارننگ دینے کے چار قسم کے ذرائع استعمال کر رہی ہے۔ جن میں دھند کے حوالے سے قبل از وقت الرٹ میسج بھیجنا، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بیرونی سڑکوں پر حد رفتار کم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کرنا، اسمارٹ گیٹ کی اسکرینوں پر الرٹ میسج دینا، اور سڑکوں کی دائیں جانب لگے الیکٹرانک سائن بورڈوں پر الرٹ میسج جاری کرنا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی ٹریفک قانون کے مطابق دھند کے دوران محفوظ ڈرائیونگ کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی سزا 500 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خراب موسم جیسا کہ دھند، آںدھی، اور بارش کے دوران حد رفتار کم کرنے کا مقصد حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آنے والے ممکنا حادثات کے امکانات کو کم کرنا ہوتا ہے۔

ابوظہبی  پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے موسم کے دوران ابوظہبی بڑی شاہراہوں پر حد رفتار کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی جاتی ہے۔ "اور موٹر سواروں کو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے حد رفتار پر عمل کرنا چاہیے”۔

حکام نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران سامنے والی گاڑی سے آگے گزرنے سے پرہیز کریں، گاڑی کی لائٹیں مدہم رکھیں، گاڑی کے چاروں اشارے استعمال نہ کریں، اور پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

دھند کے دوران ڈرائیونگ کے حوالے  سے  مزید درج ذیل ہدایات دی گئی ہیں:

  • سامنےوالی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں
  • اپنی رفتار کو کم رکھیں تاکہ آپ گاڑی کو روکنے میں آسانی ہو
  • توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں اور اپنے مسافروں، اپنے فوان اور دیگر کسی چیز سے توجہ نہ بٹنے دیں۔
  • مدہم لائٹیں جلائیں، سامنے والی اور پیچھے والی فوگ لائٹیں چلا دیں اور چاروں اشارے مت چلائیں۔
  • سڑک دیگر افراد جیسا کہ موٹر سائیکل، سائیکل سواروں اورپیدل چلنے والوں کا خیال کریں۔
  • اپنی لین میں رہیں اور سامنے والی گاڑی سے آگے نکلنے کی کوشش نہ کریں۔
  • اور تسلی کر لیں کہ آپ کی گاڑی کی سامنے والی اور پیچھے والی اسکرین کے وائپر اچھی حالت میں ہیں اور کام کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button