متحدہ عرب امارات

رش کے باعث اگر طلبہ کا کرونا ٹیسٹ نہ ہو پائے تو وہ ایک دن بعد اسکول جا سکتے ہیں، انتظامیہ

خلیج اردو
28 اگست 2021
دبئی : سرکاری اسکولوں کے وہ طلباء جو نروز اتوار اگست 29 تک اپنے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل نہیں کر پائیں گے وہ کرونا کے اسکریننگ سینٹرز پر لمبی قطاروں کی وجہ سے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے اگلے دن اسکول واپس آسکتے ہیں۔ انہیں ایک دن کی مہلت دی گئی ہے جس میں وہ پی سی آر کا منفی نتیجہ حاصل کرنے کے بعد اسکول آسکتے ہیں۔

اتوار کے دن جہاں تعلیمی سال کا آغاز ہورہا ہے وہاں کرونا ٹیسٹنگ سینٹرز میں زیادہ رش کی وجہ سے امارات سکولز اسٹیبلشمنٹ نے اپنے طلباء کیلئے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ رش کی وجہ سے پی سی آر کا نتیجہ حاصل نہیں کر پائیں گے تو انہیں پیر 30 اگست کو اسکول واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہو۔

جمعرات کے روز نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ تمام عمر کے تمام طلباء کو تعلیمی سال کے آغاز پر 96 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

حکام نے کہا ہے کہ پہلے مہینے میں تمام طلبہ جن کی عمریں بارہ سال سے اٹھارہ سال ہیں اور وہ ویکسین شدہ ہوں یا نہ ہوں ، انہیں ہر دو ہفتے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ایک مہینے بعد بارہ سال سے اٹھارہ سال کی عمر کے طلبہ کو ہر ہفتے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظبہی میں کرونا سنٹرز پر لمبی قطاریں ہیں اور خاص کر جمعرات اور جمعہ کو والدین اپنے بچوں کو ٹیسٹ سنٹرز لے جاکر ان کا ٹیسٹ کراتے رہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button