متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نا باندھنے اور فون کا استعمال کرنے جیسی خلاف ورزیوں کو پکڑنے والا خود کار نظام یکم جنوری سے لانچ کر دیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا ہے  کہ امارات میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نا باندھنے اور فون سننے جیسی خلاف ورزیوں کو پکڑنے والا خود کار نظام یکم جنوری 2021 کو لانچ کر دیا جائے گا۔

اس کےساتھ ہی حکام کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ڈرائیوروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال کرنے گریز کریں اور سیٹ بیلٹ باندھنا نہ بھولیں۔

اس ویڈیو کو چار مختلف زبانوں میں ترجمعہ کیا گیا ہے۔ اور اس میں ڈرائیوروں کو بتایا گیا کہ انکی اور دیگر افراد کی زندگیوں کی حفاظت پولیس کی پہلی ترجیح ہے۔

اس خود کار نظام کا نام وہیکل اٹنشن اینڈ سیفٹی ٹریکر (واسٹ) ہے اور اس مقصد یو اے ای کے دارالحکومت میں روڈ سیفٹی کو بڑھانا اور حادثات میں کمی لانا ہے۔

یہ ایک ریڈار مانیٹرنگ سسٹم ہے جس پر لگے کیمرے ہائی ریزولیشن کی تصاویر لیتے ہیں اور پھر مصنوعی ذہانت کی مدد سے ان تصاویر کا معائنہ کیا جاتا ہے خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

اور ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو فوری طور پر میسج بھیجاجائے گا اور انہیں اس عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button