متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس نے معمولی جرائم میں قید کی سزا کو کمیونٹی سروس میں تبدیل کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس نے معمولی جرائم میں قید کی سزا کو کمیونٹی سروس کے ساتھ تبدیل کر دیا۔ کمیونٹی سروس سیکٹر میں کمیونٹی سروس سے متعلق اقدامات کے نفاذ کے شعبے کے ڈائریکٹر میجر عبدالرحمان الشبلی کے مطابق قید کو کمیونٹی سروس کے ساتھ تبدیل کرنا جدید سزاؤں میں سے ایک ہے جو کہ 2017 میں کمیونٹی سروس ڈیپارٹمنٹ کے قانون کے جاری ہونے کے ساتھ ہی ابوظہبی پولیس جنرل کمانڈ میں نافذ ہے۔

میجر عبدالرحمان نے بتایا کہ کمیونٹی سروس سزا یافتہ افراد سے قرارداد میں مخصوص اداروں میں کروائی جاتی ہے۔ جس میں رضاکارانہ خدمات اور معاشرے کی خدمت شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سزا کے تحت سزا یافتہ افراد  مخصوص اداروں میں کمیونٹی سروس فراہم کرتے ہیں جوکہ انکی قید کے متبادل ہوتی ہے۔ اور یہ سزا کم از کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 3 ماہ پر مشتمل ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سزا یافتہ افراد سے کمیونٹی سروس کی خدمات ابوظہبی میں متعدد وفاقی اور مقامی اداروں میں حاصل کی جاتی ہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button