خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی سیکورٹیز ایکسچینج غیرملکی سرمایہ کاروں کی عرب خطے میں لین دین میں پہلے نمبر پر

خلیج اردو: عرب مانیٹری فنڈ (اے ایم ایف) نے کہا ہےکہ ابوظہبی سیکورٹیز ایکسچینج سال 2021 میں عرب خطے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خرید و فروخت کے لین دین کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں عرب ایکسچینجوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے کی جانے والی خریداری کی کل رقم تقریباً 119.6 ارب ڈالر تھی جو تجارت شدہ حصص کی کل مالیت کے 14.4 فیصد کے برابر بنتی ہے۔

اسی سال عرب ایکسچینجوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کے لین دین کی رقم تقریباً 107.2 ارب ڈالر تھی جو تجارت شدہ حصص کی کل مالیت کے 12.9 فیصد کے برابر ہے جبکہ عرب مالیاتی منڈیوں میں تجارت سے غیر ملکی لین دین کا اوسط فیصد تقریباً 13.7 فیصد تھا۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دبئی فنانشل مارکیٹ غیر ملکی تجارتی لین دین کے لحاظ سے عرب ایکسچینجوں میں پہلے نمبر پر ہے جو 2021 کے آخر میں 46.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button