متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کیلئے ای ڈی ای انٹری پروسیجر شروع

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی نے دارلحکومت میں گھنٹوٹ چیک پوسٹ سے داخل ہونے والے تمام مسافروں کیلئے ای ڈی ای ڈیوئسز سے سکننگ لازمی قرار دی ہے اور یہ ہفتے کی رات سے نافذ کی گئی ہے جس کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

گلف ٹوڈے نے چیک پوائنٹ پر جاکر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کا مشاہدہ کیا جو ماہرین صحت کے ذریعہ اسکینگ کے مرحلے سے گزر رہے تھے۔

ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کرونا کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

اس فیصلے سے کرونا وائرس کے انسداد میں مدد ملے گی۔ ای ڈی ای اسکینرز کافی ایڈوانس ہیں جو کرونا وائرس کے ممکنہ کیسز کا پتہ لگا دیتے ہیں۔ اس سے کسی کے ذاتی معلومات یا تصویر کی اسٹوریج نہیں کی جاتی۔

جن افراد میں کرونا وائرس کی ممکنہ تشخیص ہو انہیں مزید ٹیسٹنگ سنٹر کیلئے ریفر کیا جائے گا جہاں ان کا بیس منٹ میں ٹیسٹ ہوگا۔

ابوظبہی نے اپنے احتیاطی تدابیر کی وجہ سے سب سے کم کرونا کیسز ریٹ حاصل کیا ہے۔

Source : Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button