متحدہ عرب امارات

نقل و حرکت سے متعلق اجازت نامہ نہ ہونے کی صورت میں گھر سے نکلنے پر 3000 درہم کا جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
03 اگست 2021
ابوظبہی : ابوظبہی نے شہریوں اور رہائشیوں کو یاددہانی کرائی ہے کہ جو کوئی بھی نقل و حرکت پر پابندی لگنے کے خلاف جائے گا اسے تین ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔

حکام نے دارلحکومت میں کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور عید الاضیٰ کے پہلے دن سے شہر بھر میں سٹیئریلائزیشن کا عمل جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے راتر بارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک سٹیریلائزیشن کا عمل ہوگا جہاں گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔

عوام کو بنیادی ضرورت کی اشیاء جیسے کھانے پینے کی چیزیں خریدنے کے علاوہ گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بوقت ضرورت نقل و حرکت کیلئے www.adpolice.gov.ae پر پرمٹ بک کیس جس دکتس ہے۔

اس پرمٹ کیلئے کسی بھی طرح کے دستاویزات کی ضرورت نہیں۔ درخواست میں نام ، موبائل نمبر اور گاڑی کے لائنسس شدہ نمر پلیٹ کی ضرورت ہوگی۔ اس حوالے سے فوری طور پر اجازت دی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button