متحدہ عرب امارات

خبرادر، دوران ڈرائیونگ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر بھاری جرمانہ اور گاڑی ضبط کر لی جائے گی، یو اے ای پولیس کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

خبردار متحدہ عرب امارات میں دوران ڈرائیونگ اپنی گاڑی اور اپنے سے آگے چلنے والی گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے پر بھاری جرمانہ عائد ہو سکتا ہے اور گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔

کیونکہ اس عمل سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہوتا ہے۔

ابوظہبی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر آگاہی پیغام نشر کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی اس خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا جاری کردہ تفصیلات میں بتایا کہ پولیس نے سال 2020 کے دوران 35073 ایسی خلاف ورزیاں نوٹ کی ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے اس خلاف ورزی پر ہونے والی سزا سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے:

ابوظہبی کے گاڑیوں کو ضبط کرنے سے متعلق قانون نمبر 5 کے مطابق دوسری گاڑٰی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے کی وجہ سے ہونے والے حادثے کی صورت میں 400 درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹ کی سزا ہوگی۔

اور اگر گاڑی ضبط ہوگئی تو اس چھڑوانے کے لیے 5 ہزار درہم فیس ادا کرنا پڑے گی۔ بصورت دیگر تین ماہ کے بعد گاڑی کو نیلام کردیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سامنے جانے والی گاڑی کے پیچھے گاڑٰی لگا کر اگلی گاڑی والے کو ہراساں کرنے، زبردستی راستہ لینے کے لیے بار بار ہیڈ لائٹیں دینے سے اگلی گاڑی کی ڈرائیور کی توجہ بٹ سکتی ہے جس خطرانک ٹریفک حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

پولیس کی جانب سے اپنے پیغام میں ڈرائیوروں کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ خراب موسم میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے مزید محتاط رہا کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ بنا کر گاڑی چلایں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button