متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: سرکاری ملازمین کو فل ہاؤسنگ الاؤنس ادا کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی ہاؤسنگ پالیسی کا اعلان کر دیا۔ اس پالیسی کا مقصد خاندانی رشتوں کا مضبوط کرنا ہے۔

ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس پالیسی کا کچھ اہم نکات جاری کیئے گئے ہیں۔ ان نکات کے مطابق سرکاری محکموں اور کمپنیوں کے ملازمین جو ابوظہبی میں رہتے ہیں انہیں کی انکی نوکری کی نوعیت کے حساب سے خاص فوائد دیے جائیں گے۔

ایسی امارتی ملازمین جو ابوظہبی ہی میں رہتے ہیں انہیں اپنی نوکری کے گریڈ کے مطابق فل ہاؤسنگ الاؤنس دیا جائے گا جبکہ غیر امارتی ملازمین جو ابوظہبی میں کیس جائیداد کے مالک ہیں یا ابوظہبی میں کرائے پر رہتے ہیں انہیں انکے گریڈ کے حساب سے فل ہاؤسنگ الاؤنس دیا جائے گا۔

مزید برآں، اس اسکیم کے اہل ملازمین کو انکے وہ بچے جو امارات میں ہی تعلیم حاصل کر رہے ہیں انکی تعلیم کے لیے بھی ایجوکیشن الاؤنس دیا جائے گا۔

تاہم، اس نئی پالیسی کا اطلاع ایک سال بعد ہوگا۔ تاکہ ملازمین کو نئی صورتحال کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کا وقت مل سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button