متحدہ عرب امارات

ابوظہبی ٹول گیٹ کا آغاز کل سے ہوجائے گا، جرمانوں سے بچنے کے لیے رجسٹریشن کروایں، حکام کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں داخلے کے لیے ٹول گیٹ سسٹم ہفتے کے روز سے کام شروع کر دیں گیں۔

ابوظہبی کے محکمہ ٹرانسپورٹ آئی سی ٹٰی نے اپنے اب تک درب سسٹم پر رجسٹر نہ کرنے والے ڈرائیوروں ہدایت کی ہے کہ 20 2 جنوری سے تک اپنا اکاؤنٹ پر بنا کر ایکٹو کر لیں ورنہ بغیر رجسٹریشن کے ٹول گیٹ استعمال کرنے پر انہیں جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

درب سسٹم پر اکاؤنٹ بنانے اور گاڑی رجسٹر کروانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

  • رجسٹریشن کے لیے سب سے پہلے درب سسٹم کی ویب سائٹ darb.itc.gov.ae یا موبائل ایپ پر جائیں
  • ہر گاڑی کی رجسٹریشن کی فیس 100 درہم ہے جس میں 50 درہم آپ کے اکاؤنٹ میں ڈال دیے جاتے ہیں
  • یہ فیس ابوظہبی شہر کی طرف آنے والے 4 پلوں پر سے گزرنے کے لیے کاٹی جائے گی۔
  • ہفتے سے جمعرات کے دوران رش کے اوقات کار میں صبح 7 سے 9 شام 5 سے 7 بجے درمیان ان ٹول گیٹس سے گزرنے پر 4 درہم فیس وصول کی جائے گی۔ اور ایک دن کی زیادہ سے زیادہ فیس 16 درہم ہے۔
  • رش کے اوقات کے علاوہ کسی دوسرے وقت میں، جمعے کے روز اور سرکاری چھٹیوں کے درمیان کوئی فیس نہیٰں وصول کی جائے گی۔
  • گاڑی کی اسکرین پر ٹول گیٹ کا اسٹیکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی
  • ایک ماہ میں ایک گاڑی کے لیے زیادہ سے زیادہ 200 درہم فیس وصول کی جائے گی، اور دوسری اورتیسری گاڑی کے لے بلترتیب 150 اور 100 درہم فیس لاگو ہوگی۔
  • کمپنیوں کو باقاعدگی سے ٹیرف فیس ادا کرنی ہوگی۔
  • ضعیف شہری، ریٹائرڈ شہری، کم آمدنی والے خاندان، معذور افراد ٹول کی فیس کی معافی کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
  • ٹول سسٹم کے ساتھ غیر رجسٹر گاڑی پر 400 درہم جرمانہ عائد کیاجائے گا۔
  • اکاؤنٹ میں بیلنس کم ہونے کی وجہ سے 50 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔
  • ٹول فیس سے بچنے کے لیے گاڑٰی کی نمبر پلیٹ میں کسی قسم کی ترمیم کی صورت مٰں 10 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا
  • ٹول گیٹ یا کسی الیکٹرونک ڈیوائس کو نقصان پہنچانے کی صورت میں 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button