متحدہ عرب امارات

ابوظبہی ٹول ٹیکس کی عدم ادائیگی سے متعلق بھاری جرمانہ کتنا ہوگا ؟

خلیج اردو
02 جنوری 2020
ابوظبہی : ابوظبہی میں ٹول ٹیکس سے متعلق ادارے دارب ( DRAB ) کے ساتھ رجسٹریشن نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ادا کرناہوگا ۔ یہ نظام ٹول ٹیکس کلکشن کا خودکار نظام ہے۔ اس نظام سے رجسٹریشن نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جو افراد خودکار ٹریفک گیٹ کی ایکٹویشن کے 10 دنوں میں دارب کے ساتھ رجسٹریشن نہیں کریں گے انہیں 100 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔

گریس پیریڈ کے اختتام تک رجسٹریشن نہ کرنے والوں 200 درہم کا جرمانہ ادا کرنے ہوگا ۔ دوسری دفعہ کی خلاف ورزی پر ہر ایک گیٹ سے گزرنے پر 400 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔

درالحکومت میں واقع یہ خودکار ٹول گیٹ چار مقامات پر نصب کیے گئے ہیں ۔ ان مقامات میں شیخ زید پل ، شیخ خلیفہ پل ، آل ماقطہ پل اور المصافہ پل شامل ہیں۔ جس پر 02 جنوری سے فی گیٹ 4 درہم کا ٹول ٹیکس کاٹا جائے گا۔

اگر کسی رجسٹرڈ گاڑی کے اکاؤنٹ میں ٹول ٹیکس بھرنے کیلئے بیلنس ناکافی ہے تو اسے 50 درہم جرمانہ کیا جائے گا۔ یہ اس صورت میں ہے کہ اگر رجسٹریشن کے 5 دنوں میں آپ نے بیلنس نہیں ڈالا ہو اور آپ کے گاڑی کا نمبر پلیٹ ابوظبہی کا نہیں ہو۔

اگر آُ نے ٹول ٹیکس سے بچنے کیلئے نمبر پلٹ میں تمپرنگ کی تو آپ کو 10 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اگر کلسی طرح سے ٹول ٹیکس سے متعلق نصب شدہ ڈیوائسز کو نقصان پہنچایا گیا تو 10 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button