متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : وہ کون ہیں جن کو ٹول ٹیکس اور دیگر جرمانوں سے استثنی دیا گیا ہے؟

خلیج اردو
02 جنوری 2020
ابوظبہی : یکم جنوری کو جہاں ابوظبہی ٹول گیٹ کو ایکٹیویٹ کیا گیا ہے ، اس سے ڈرائیوروں کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی میں آسانی کے ساتھ ساتھ مختلف لوگوں کو ٹیکس سے استثنی بھی دیا جائے گا۔

200 ہزار کے قریب سڑک کے استعمال کنددہ ہے اپنے دارب ( DARB) اکاونٹ ایکٹویٹ کیے ہیں۔ ان میں سے 185 ہزار افراد ہیں جبکہ 15 ہزار کمپنیاں یا دیگر محکمے ہیں۔ جرمانوں سے بچنے کیلئے جہاں ڈرائیوروں کو رجسٹریشن کا کہا گیا ہے وہاں کچھ افراد کیلئے ٹول ٹیکس معافی بھی ہے۔

انٹیگریٹڈ ٹریفک سنٹر آئی ٹی سی کے مطابق اب تک 8 ہزار درخواست کو ٹول ٹیکس سے استثنی دینے کیلئے ان کی درخواستوں کو قبول کیا گیا ہے۔ ان افراد میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد ، بزرگ شہری ، ریٹائرڈ شہری ، ملک کیلئے غیر معمولی قربانیاں دینے والے افراد اور کم آمدنی والے افراد شامل ہیں۔

یہ استثنی ایک گاڑی کیلئے دیا گیا ہے تاہم ان افراد کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ دارب کی ویب سائیٹ پر جاکر اپنے آُ کو ویب سائیٹ میں رجسٹر کریں ۔ یہاں سے وہ استثنی کیلئے درخواست دے پائیں گے اور ضروری دستاویزات منسلک کر پائیں گے۔
جو افراد ان بالا زامروں میں نہیں آتے وہ اپنے آپ کو دارب ٹول سسٹم پر رجسٹر کریں گے اور اس مقصد کیلئے ویب سائیٹ https://darb.itc.gov.ae یا دارب کے سمارٹ فون اپلیکشن پر جاکر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ ایک گاڑی کیلئے دراب پر رجسٹریشن فیس 100 درہم ہے جس میں 50 درہم صارف کے اکاؤنٹ میں ڈالی جائے گی۔

ایک گاڑی سے 4 درہم ٹیکس کاٹا جائے گا ۔ یہ ان چار پلوں پر ہے جس میں شیخ زید پل ، شیخ خلیفہ پل ، آل ماقطہ پل اور المصافہ پل ٹول گیٹ انسٹال کیے گئے ہیں۔ ایک دن میں ایک گاڑی کیلئے 16 درہم زیادہ سے زیادہ ٹیکس کاٹا جائے گا۔

یہ ٹول ہفتے سے جمعرات کے صبح 7 سے 9 بجے اور شام 5 بجے سے 7 بجے تک صرف رش کے پیک اوورز میں لیا جائے گا۔ جمعہ اور دیگر سرکاری چھٹیوں پر کوئی فیس نہیں لیا جائے گا۔

وہ افراد جن کے پاس ایک سے زیادہ گاڑیاں ہیں ان کیلئے مہینے کے ٹول ٹیکس کا انحصار ان کے رجسٹریشن کیلئے دی گئی درخواست پر ہے کہ انہون نے کن زامروں کا انتخاب کیا ہے۔ پہلی گاڑی کیلئے 200 درہم ، دوسری کیلئے 150 درہم اور اس کے بعد 100 درہم ہر اضافی گاڑی کیلئے رجسٹریشن فیس ہو گی۔ اگر ایک گاڑی سے استثنی دیا گیا ہے تو مہیجئنے کے لمٹ کا انحصار باقی ماندہ گاڑیون پر ہوگا۔

کارپوریٹ گاڑیوں کیلئے روزانہ یا ماہانا ٹول ٹیکس کے بجائے تصدیق شدہ ٹول کا اطلاق ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button