متحدہ عرب امارات

ابوظبہی کی جانب سے کرونا قوانین میں کی جانب والی اپڈیٹس کیا ہیں؟ یہ وضاحت ضرور پڑھیں

خلیج اردو

ابوظبہی: ابوظبہی میں کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی رولز اپڈیٹ کر دیئے گئے ہیں اور وہ رہائشی اور سیاح جنہوں نے کرونا کے خلاف ویکسین نہیں لگوائی ہے تو انہیں عوامی ، سیاحتی اور ثقافتی مقامات اور تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

 

تاہم جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی وہ سترہ مارچ کے بعد عوامی ، سیاحتی اور ثقافتی مقامات اور تقریبات میں داخلے سے پہلے اگر پی سی آر ٹیسٹ کرواچکے ہوں تو انہیں بھی انٹری دی جا سکتی ہے۔

 

یہ پرکشش مقامات اور زیادہ تر عوامی مقامات پہلے ویکسین شدہ افراد تک محدود تھے جن کے پاس اپنی الہوسن ایپ پر گرین پاس ایکٹیو تھا۔

 

مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کے منفی کوویڈ ٹیسٹ حاصل کرنے کے بعد گرین پاس کو 14 دنوں کے لیے ایکٹیو رکھا جاتا ہے۔ گرین پاس کو برقرار رکھنے کے لیے کسی شخص کو ہر 14 دن بعد منفی پی سی آر نتیجہ حاصل کرنا پڑتا تھا۔

 

ابوظہبی میں حال ہی میں متعدد قوانین میں نرمی پیدا کی گئی ہے۔ ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے نوٹ کیا کہ احتیاطی تدابیر میں کمی کرونا سے بحالی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

 

ابوظہبی جانے کے لیے سفر سے پہلے کوئی پیشگی کرونا ٹیسٹ نہیں: مکمل طور پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کے لیے سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ جن لوگوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے وہ روانگی سے اڑتالیس گھنٹے قبل کا کرایا گیا کرونا پیس سی آر ٹیسٹ پیش کریں گے یا اگر وہ کرونا سے صحت یاب ہو تو کیو آر کوڈ سے منسلک صحت یابی کا سرٹیفیکٹ انہیں پیش کرنا ہوگا۔ سولہ سال سے کم عمر کے افراد کو استثنیٰ حاصل ہے۔

 

ابوظہبی پہنچنے کے بعد کوئی پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرانا ہوگا: ابوظہبی کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد کوویڈ ویکسین شدہ اور غیر ویکسین مسافروں کو ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ 40 درہم ادا کر کے ائیرپورٹ پر ٹیسٹ کرانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

 

ماسک کے قوانین میں نرمی: بیرونی جگہوں پر چہرے کا ماسک پہننا لازمی نہیں تاہم، تمام اندرونی جگہوں پر ماسک کی ضرورت ہے اور جسمانی دوری کا خیال رکھا جانا لازمی ہوگا۔

 

بوسٹر شاٹ کی ضرورت کب ہے؟: متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو الہوسن ایپ پر گرین پاس کو برقرار رکھنے کے لیے ویکسین بوسٹر شاٹ لینے کی ضرورت ہے۔ یہ شرط سیاحوں پر لاگو نہیں ہوتی۔

 

ویکسینیشن سے مستثنیٰ افراد کیلئے قواعد: سرکاری ویکسین سے مستثنیٰ ہونے والے زائرین کو ہر سات دن بعد منفی کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہونا ہوگا تاکہ گرین پاس برقرار رہے۔

بچوں کیلئے قواعد: 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو بغیر ٹیکے لگوانے یا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت کے بغیر خود بخود گرین پاس مل جاتا ہے۔

 

 کوویڈ پازیٹو مریضوں کے لیے کوئی بریسلٹ کی ضرورت نہیں : اگر کسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو انہیں آئسولیشن یا کلائی پر بریسلٹ پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

کرونا کے مریضوں سے قریبی رابطے میں رہنے والوں کیلئے: انہیں قرنطینہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے تاہم ان افراد کو لگاتار پانچ دنوں تک روزانہ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

 

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button