متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا وائرس کے حوالے سے رعایت پانے والے ممالک کی نئی فہرصت جاری

خلیج اردو
08 فروری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی نے کورونا وائرس کے پیش نظر بنائے جانے والے مخصوص فہرست گرین لسٹ میں شامل ممالک کو اپڈیٹ کیا ہے۔ قن ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظبہی پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کیا جاتا اور انہیں استثنیٰ دی گئی ہے۔ یہ فہرست اتوار کے دن اپڈیٹ کی گئی ہے اور اس میں 12 ممالک شامل ہیں۔

اس فہرست میں بھوٹان ، آئس لینڈ کو شامل کرکے بحرین ، فالک لینڈ آئی لینڈ ، مالدیپ ، اومان ، قطر ، ایس ٹی کیٹس اور نیویس اور تھائی لینڈ کو نکالا گیا ہے۔ ان ممالک سے آنے والے مسافر کو متحدہ عرب امارات پہنچنے پر لازمی قرنطینہ کیے جانے سے استثنی دیا جائے گا اور انہیں صرف ابوظبہی ایئرپورٹ پر پی سی آڑ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

نئی فہرست میں آسٹریلیاء ، بھوٹان ، برونائی ، چین ، گرین لینڈ ، ہانگ کانگ ، آئس لینڈ ، مراکش ، منگولیا ، نیوزی لینڈ ، سعودی عرب اور سنگاپور شامل ہے۔

سیکٹر ریگولیٹر کے ذریعہ اعلان کردہ نئی گرین لسٹ کو محکمہ ثقافت اور سیاحت (ڈی سی ٹی) 26کے 26 جنوری کو جاری کیے فہرست کی اپڈیٹڈ شکل ہے۔ جس میں 17 مختلف مقامات شامل ہیں۔ ڈی سی ٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ گرین لسٹ کا اطلاق صرف ان مسافروں پر ہوتا ہے جہاں سے وہ آتے ہیں اس کا متعلقہ ممالک کے شہریت سے کوئی لینا لینا نہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button