متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کے حوالے سے آئسولیشن اور قرنطینہ کے ضوابط میں شہریوں کیلئے کیا نیا ہے؟ اہم رولز کے بارے میں جانیے

خلیج اردو
دبئی : اگر آپ یا آپ کو کوئی جاننے والا کرونا وائرس کا شکار ہے تو ممکنہ طور پر آپ انجان ہوں یا لاعلم ہوں کہ کون کونسے رولز پر آپ نے لازمی طور پر عمل درآمد کرانا ہے۔

ابوظبہی پبلک ہیلتھ سنٹر اے ڈی پی ایچ سی نے حالیہ دنوں میں مرحلہ وار گائیڈلائنز کے بارے میں بتایا ہے۔ یہ اس حوالے سے ہے کہ اگر ایک شخص کرونا وائرس کا شکار ہو جاتا ہے تو اسے کون کون سے مراحل سے گزرنا ہوگا اور لازمی طور پر ان عوامل پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ان ضوابط میں اس بارے میں بھی ہدایات موجود ہیں کہ اگر آپ کسی ایسے شخص سے رابطے میں رہتے ہیں جو کرونا وائرس کا شکار ہوا ہو تو آپ کو پھر کیا کرنا ہوگا۔ یہ تمام گائیڈلائنز دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ طریقہ کار پر منحصر ہے۔

اگر میرا پی سی آر ٹیسٹ مثبت نتیجہ دیتا ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟

14 جنوری 2022 کو ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ان افراد کیلئے رولز اپڈیٹ کیے ہیں جو کرونا وائرس میں مبتلا افراد اور ان سے قریب رہنے والوں کے حوالے سے ہے۔

اگر آپ کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو آپ کو مندرجہ ذیل ذیل مراحل سے گزرنا ہوگا۔
1۔ ہائی رسک کیٹگریز
وہ افراد جو پچاس سال کے ہیں یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں، اور ان کو مہلک بیماری لاحق ہے یا وہ خواتین جو حاملہ ہوں تو وہ :
1. طبی تشخیص اور آئسولیشن کے اقدامات کیلئے نامزد کردہ کرونا وائرس کے پرائم اسسمنٹ سینٹرز میں سے ایک کا دورہ کریں۔

آئسولیشن ختم کرنے کیلئے آپ کو24 گھنٹے کے وقفے سے دو منفی نتائج حاصل کرنے ہوں گے یا 8 ویں اور 10 ویں دن کو پی سی آر ٹیسٹ کروائیں اور طبی جانچ کے بعد آئسولیشن کے آخری تین دنوں میں بغیر کسی علامات کی صورت میں 10 دن آئسولیشن میں مکمل کریں گے۔

2. دیگر کیٹگریز
وہ افراد جن کو درمیانے درجے کے علامات ہوں اور انہیں کسی قسم کا مہلک مرض لاحق نہ ہوں تو وہ مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل کریں۔

1. امارات میں کسی بھی صحت کی سہولت میں دوبارہ ٹیسٹ کریں اور آئسولیشن رہنا جاری رکھیں۔
2. اگر آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے، تو 24 گھنٹے انتظار کریں اور دوبارہ ٹیسٹ کریں۔ اگر آپ کے دوسرے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے تو ایسے افراد کیلئے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں۔

3. اگر آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو آپ کا آئسولیشن کا دورانیہ مکمل کرنے کیلئے ایک اسپیشلسٹ آپ سے رابطہ کرے گا۔

اگر میں مثبت کیسز والے افراد سے رابطہ میں رہا تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
14 جنوری کو کرئسز منجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کرونا کیسز میں منتلا افراد کے قریب رہنے والے افراد کو ایک پیغام موصول ہوگا کہ وہ اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔ انہیں گھر میں ہی قرنطینہ ہونا ہوگا۔ ایسے افراد جو ویکسین شدہ ہیں انہیں سات دن اور غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے دس دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

1. ایس ایم ایس میں موصول ہونے والی ہدایات کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کرانے کیلئے قریبی مرکز تشریف لے جائیں۔
2. اگر آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے اور آپ کو ویکسین لگائی گئی ہے تو آپ کو سات دن کیلئے قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے ایسے میں ویکسین شدہ افراد کو چھٹے اور غیر ویکسین شدہ افراد کو نو دن گزرنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آتا ہے تو کمیٹی نے لوگوں کو معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کا مشورہ دیتا ہے۔

3. اگر آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو آپ کو اوپر بیان کردہ پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button