متحدہ عرب اماراتشاپنگ آفرز

ابوظہبی: میگا ریٹیل پروموش جمعے کے روز شروع ہوگئی، 80 فیصد تک کی رعایتی قیمتوں پر شاپنگ کریں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی میگا  ریٹیل پروموشن کمپین ایک اپنی طرز کی نئی کمپین ہے جس میں مختلف شاپنگ مالز اور برانڈز شرکت کریں گئے اور 80 فیصد تک رعایتی قیمتوں پر اشیاء فروخت کی جائیں گی۔

اس  کمپین کا آغاز 10 دسمبر سے شروع ہوگا اور 14 فروری تک جاری رہے گی۔

ریٹیل ابوظہبی نامی یہ کمپین ابوظہبی کے ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم (ڈی سی ٹی) کی جانب سے شروع کی گئی ہے اور اس کمپین میں 20 شاپنگ مالز میں 3500 دکانیں شرکت کریں گیں۔

مزید برآں، ابوظہبی شاپنگ سیزن کے دوران ریٹیل ابوظہبی ون نامی کمپین بھی شروع کی جائے گی جس میں ممبران کو ابوظہبی کی مصنوعات تک خصوصی رسائی دی جائے گی۔

اس کمپین کا مقصد کیا ہے؟

ٹورزام اینڈ مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی حسن الشائبہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی چھتری تلے دیگر بہت سارے مقاصد حاصل کیے جائیں گے جیسا کہ ابوظہبی کے ریٹیلرز اور برانڈز کو پھلنے پھولنے میں مدد فراہم کی جائے گی اور صارفین تک انکی پسند کے مطابق آفرز پہنچائی جائیں گیں۔

مزید برآں، اس کمپین سے حاصل ہونے والے ڈٰیٹا کو برانڈز اور دیگر پارٹنرز اپنے صارفین تک بہتر رسائی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یاس مال میں 10 دسمبر سے 31 دسمبر تک ایک وشنگ ٹری (خواہشوں کا درخت ) لگایا جائے گا جس پر لوگ ہر روز مختلف انعامات جیت سکیں گے۔

اس کمپین میں کونسا برانڈ کیا آفر دے رہا ہے؟

لائلٹی ممبرز کو برانڈز کی جانب سے اپنی نئی مصنوعات تک سب سے پہلے اور خصوصی رسائی دی جائے گی۔

ویزا کارڈ ہولڈرز اگر 200 درہم سے زائد کی خریداری کرتے ہیں تو وہ خودکار طریقے سے مرسیڈیز کار جیتنے کی قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ ابوظبہی شاپنگ سیزن میں اتحاد ایئر ویز بھی مختلف قسم کے انعامی پروگرام لے کر آ رہی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button